وہ خدا، معبود کوئی بھی نہیں جس کے سوا

آیتہ الکرسی
(سورۂ بقرہ آیت نمبر ۲۵۵)

وہ خدا، معبود کوئی بھی نہیں جس کے سوا

زندہ و پائنِدہ، قائم رکھنے والا

(دہرکا اُونگھتا ہے وہ ، نہ اس کو نیند آتی ہے( کبھی

ہے جو کچھ ارض و سَما میں، سَب کا مالک ہے وہی

کون ہے اُس سے سفارش جو کرے بے اذن کے

پیش و پس کا حال لوگوں کے، ہے سب معلوم اُسے

عِلم پر اس کے نہیں لوگوں کو کچھ بھی دسترس

ہاں مگر اتنی ہی جتنی ہو اسے منظور، بس

کُرسی ،افلاک و زمیں پر اُس کی ہے پھیلی ہوئی

اور نہیں اس کو تھکاتی ، ان کی رکھوالی کبھی

برتر و بالا وہی ہے عظمتوں والا وُہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

اللہ کے پاک نام سے آغاز ہے مرا

رحمان ہے ، رحیم ہے ، دمساز ہے مرا تعریف ہے اُسی کی وہی تاجدار ہے بے شک وہ سب جہانوں کا پروردگار ہے وہ ہے رحیم اُس کا کرم بے حساب ہے رحمان ہے وہ مالکِ یومِ حساب ہے کرتے فقط ہیں تیری عبادت ہی اے خدا اور مانگتے ہیں تجھ سے ہی امداد […]

منظوم ترجمتہ القرآن سورة فاتحہ

سورۂ فاتِحہ (یہ سورة مکّہ مُعظّمہ میں نازل ہُوئی اس میں سَات آیتیں اور ایک رکوع ہے) نام سے اللہ کے کرتا ہوں آغازِ (بیاں) جو بڑا ہی رحم والا ہے، نہایت مہرباں ہیں سزاوارِ خداۓ (پاک) ساری خوبیاں (جو ہے) ربّ سارے جہانوں کا رحیم و مہرباں ہَے وُہی انصاف کے دن کا مالک […]