پیکرِ حق و صداقت ، لائقِ صد احترام

دین کے اوّل خلیفہؓ ، عاشقِ خیر الانام

پیکرِ صبر و تحمّل ، با مروّت ، با وقار

خوب صورت ، نیک سیرت ، نیک خو اور نیک نام

جس سے ایوانِ صداقت میں ہے پھیلی روشنی

آسمانِ صدق کے ہیں آپ وہ ماہِ تمام

شاہِ دیں کے معتمد ، کارِ نبوت کے مشیر

یارِ غارِ مصطفیٰ کا کتنا اونچا ہے مقام

اہلِ ایماں پر کرم کے پھول برساتے رہے

مرتدوں کے حق میں ٹھہرے آپ تیغِ بے نیام

اصلیت کا ہو بہو چہرہ نظر آنے لگا

کس قدر شفاف تھا ان کی خلافت کا نظام

سارے اصحابِ نبی تعظیم کرتے آپ کی

حیدرؓ و فاروقؓ و عثماںؓ آپ کو مانیں امام

نائبِ شاہِ مدینہ ، پیکرِ صبر و رضا

تیرا اشرف تیری عظمت کو کرے جھک کر سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا

مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے تو تیغا تیرا عکس کا دیکھ کے منہ اور بپھر جاتا ہے چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا کوہ سر مکھ ہو تو اک وار میں دو پر کالے ہاتھ پڑتا […]

بندہ قادر کا بھی، قادر بھی ہے عبد القادر

سرِ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملت بھی ہے علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے مرکزِ دائرہ سرّ بھی ہے عبد […]