چاند تاروں فلک پہ زمینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

بادشاہوں میں بوری نشینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

کون سی آنکھ میں آپ کا غم نہیں کس کا سر آپ کے سامنے خم نہیں

دل سمندر کے پنہاں خزینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

مثل قرآن ہے آپ کی زندگی جزو ایمان ہے آپ کی پیروی

صادقوں غازیوں اور امینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

آپ لطف و عنایت کی معراج ہیں غمزدوں بے سہاروں کے سرتاج ہیں

چاہتوں کے مقدس قرینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

نور ہر اک نظر کو ملا آپ سے گلشن زندگانی کھلا آپ سے

میرے احساس کے آبگینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

جن کی کرتا ہے مدحت خدا ہر گھڑی ان کی عظمت میں کیا ہو سکے گی کمی

سب کے ہونٹوں پہ بھی سب کے سینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

جو قلم آپ کے پیار میں جھک گئے ان کی تحریر پر وقت بھی رک گئے

آسؔ ایسے قلم کی جبینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]