چلے آئے زمیں پر عرش سے جب مصطفیٰ میرے
دلوں میں زندگی کے رنگ نکھرے کیا خدا میرے
مری ماں نے کہا بیٹے پڑھو، صلیِ علیٰ جب تو
تصور نے نبی کی شان دیکھی دلربا میرے
گئے تھے عرش پہ ملنے کو خالق سے وہ لمحوں میں
جہانوں میں کہاں کوئی نبی کی شان کا میرے
محمد مصطفیٰ صدقے تیرے بس ہے دعا میری
مرے ایمان کا دل میں رہے روشن دیا میرے
تصور میں جو گل دیکھوں کبھی میں گنبد خضریٰ
گلے لگتی ہے ایسے میں مدینے کی ہوا میرے