چمک گئی مری قسمت درود پڑھتے ہوئے

ٹلی ہر ایک مصیبت درود پڑھتے ہوئے

بھٹک رہا تھا کہیں دشت نامرادی میں

ملی خیال کو رفعت درود پڑھتے ہوئے

پہونچ گیا جو مقدر سے ان کی گلیوں میں

تو میں کروں گا زیارت درود پڑھتے ہوئے

خدائے پاک مجھے تاج کامرانی دے

کروں گا نعت کی خدمت درود پڑھتے ہوئے

ہنر سے ، قوت بازو سے مل نہیں سکتی

ملے گی دولت شہرت درود پڑھتے ہوئے

ہر ایک سانس کی قیمت وصول ہو جائے

ملے جو جام شہادت درود پڑھتے ہوئے

سلگ رہا تھا مرا جسم آتش غم سے

ملی ہے اس کو برودت درود پڑھتے ہوئے

خموش تھا تو کوئی پوچھتا نہیں تھا مجھے

بڑھا ہے دست رفاقت درود پڑھتے ہوئے

ابھی طوالت دشت سراب کا تھا اسیر

ملی رہائی کی نعمت درود پڑھتے ہوئے

درود پاک کے اعجاز سے نہیں واقف؟

مرے مکاں کو ملی چھت درود پڑھتے ہوئے

نصیب ہوتی ہے عشاق مصطفےٰ کو مجیبؔ

متاعِ گلشن جنت درود پڑھتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]