کائناتِ نعت ،محدودات میں آتی نہیں

استغاثہ بحضور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کائناتِ نعت ،محدودات میں آتی نہیں

کم نظر کی، اس حقیقت پر نظر جاتی نہیں

مدح دیتی ہے حیاتِ جاوداں افکار کو

کونسی خوبی ہے جو وجدان میں لاتی نہیں ؟

مدحِ آقا میں جو لکھے جائیں الفاظ و حروف

اُن کی خوشبو دائمی ہوتی ہے لمحاتی نہیں

بھول کر درسِ خودی ، امت رسول اللہ ()کی

کونسا در ہے جہاں دامن کو پھیلاتی نہیں؟

سیرتِ سرکارِ دو عالمرہے پیشِ نظر

پیروی اُن کی کبھی دنیا میں الجھاتی نہیں

روزوشب ہو اُسوۂ خیرالبشر جب سامنے

لمحہ بھر بھی زندگی پر تیرگی چھاتی نہیں

خوش نصیبی ہے عزیزؔاحسن کہ شعرو شاعری

اب سوائے حمد و نعت و منقبت بھاتی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]