کر رہا ہوں التجا میں سید ابرار سے

مشکلیں حل ہونگی میری آپ کے دربار سے

ذکر سے انکے ہمیشہ تر رہے میری زباں

ہو منور قلب و جاں عشق شہ ابرار سے

ہو کرم کچھ ایسا مجھ پر سید کونین کا

اڑ کے پہنچوں میں مدینہ وہ بلائیں پیار سے

غار میں بھی ساتھ تھے اور قبر میں بھی ساتھ ہیں

دیکھ لو کس قدر چاہت ہے انہیں اس یار سے

ہو زیارت خواب میں مجھکو کسی دن یا نبی

ہو مشرف میری آنکھیں آپکے دیدار سے

انکے صدقے حشر میں دھل جائیں گے میرے گناہ

اور بچا لیں گے مجھے آقا بھڑکتی نار سے

جو بھی گستاخی کرے پیارے نبی کی شان میں

کاٹ دو اے سنیوں تم اسکا سر تلوار سے

ہیں مکیں جس شہر میں آقا محمد مصطفیٰ

مجھکو ہے شاہد عقیدت اس در و دیوار سے

دولت عشق نبی کافی ہے بس میرے لئے

کیا غرض مجھکو ہو شاہد درہم و دینار سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]