کفر کے قلعے گرانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
ظلم دنیا سے مٹانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
گمرہی جگ سے مٹانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
رہ پہ گمراہوں کو لانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
بغض و نفرت کو مٹانے آ گئے ہیں
پیار کے دیپک جلانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
مشرکوں کو دہر سے ناپید کرنے کے لیے
دین کا ڈنکا بجانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
اپنے تو اپنے ہیں غیروں کو بھی ہے امن و سکون
جب سے یہ دنیا چلانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
دین احمد ہی رہے گا اب جہاں میں حشر تک
ہرکسی کو یہ بتانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
ہادئ برحق امام الانبیاء بن کر یہاں
راستہ سیدھا چلانے آ گئے ہیں مصطفیٰ
ایک ہی معبود کی ہوگی یہاں پر بندگی
سب کو گوہر یہ بتانے آ گئے ہیں مصطفیٰ