کوئی ہم نفس نہیں ہے ، کوئی چارہ گر نہیں ہے

نہیں اس طرف ہے کوئی وہ نظر جدھر نہیں ہے

ترا غم ، تری محبت ، ہے جبینِ دل کا مرکز

مرا ذوقِ سجدہ ریزی ابھی دربدر نہیں ہے

نہیں دل ہے دل وہ جس میں تری یاد ہو نہ باقی

جو اٹھے نہ تیری جانب وہ نظر نظر نہیں ہے

مرا حال غم سنا جب تو وہ مسکرا کے بولے

بخدا تمہارے غم کی مجھے کچھ خبر نہیں ہے

نہ ہٹاؤ رُخ سے پردہ ، نہ دکھاؤ اپنا جلوہ

کہ مذاقِ دیدۂ و دل ابھی معتبر نہیں ہے

مرے غم پہ مسکراؤ یہ تمہارا حق ہے لیکن

نہیں کچھ بھی زندگی میں غمِ دل اگر نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

جو کچھ بساطِ دستِ جنوں میں تھا ، کر چکے

سو بار جی چکے ہیں تو سو بار مر چکے واجب نہیں رہی کوئی تعظیم اب تمہیں ہم مسندِ خدائے سخن سے اتر چکے تم کو فنا نہیں ہے اساطیر کی طرح ہم لوگ سرگزشت رہے تھے گزر چکے یوں بھی ہوا کے ساتھ اڑے جا رہے تھے پر اک ظاہری اڑان بچی تھی سو […]

اپنے تصورات کا مارا ہوا یہ دل

لوٹا ہے کارزار سے ہارا ہوا یہ دل صد شکر کہ جنون میں کھوٹا نہیں پڑا لاکھوں کسوٹیوں سے گزارا ہوا یہ دل آخر خرد کی بھیڑ میں روندا ہوا ملا اک مسندِ جنوں سے اتارا ہوا یہ دل تم دوپہر کی دھوپ میں کیا دیکھتے اسے افلاک نیم شب کا ستارا ہوا یہ دل […]