یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
یاحبیب سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
آپ ہی سلطانِ دیں ہیں
بانیٔ دینِ مبیں ہیں
مشعلِ راہِ یقیں ہیں
رونقِ فلک و زمیں ہیں
آپ ہی محبوبِ رب ہیں
آپ ہی شاہِ عرب ہیں
آپ ہی سب کی طلب ہیں
آپ جینے کا سبب ہیں
آپ ہی قرآن والے
آپ ہی ذیشان والے
جا بہ جا فیضان والے
دین کے ارکان والے
ہو کرم محبوبِ داور
آپ کے عاصی فداؔپر
ہو عطا راہِ منور
کامراں اس پہ ہوں چل کر
رب سے جو مانگا ملا ہے
غم کہاں کوئی رہا ہے
یہ غلامی کا صلہ ہے
اشرفی شکر فداؔ ہے