یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

جان کر کافی سہارا لے لیا ہے در تمھارا

خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

آپ شاہِ انس و جاں ہو وارث کون و مکاں ہو

رہنمائے دو جہاں ہو پیشوائے مرسلاں ہو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

نورِ رب العالمیں ہو جلوۂ حق الیقیں ہو

سرور دنیا و دیں ہو دل میں آنکھوں میں مکیں ہو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

عاشقِ مائل کی سُن لو بانیٔ محفل کی سُن لو

سامعیں کے دل کی سن لو اکبرؔ بسمل کی سُن لو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

میرے مولا میرے سرور ہے یہی ارمان اکبرؔ

پہلے قدموں پر رکھے سر پھر کہے یہ سر اُٹھا کر

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]