ہر عاشق رسول یہ نعرہ لگائے گا

بعد از نبی کوئی نبی آیا نہ آئیگا

ان منکران ختم نبوت کے مکر سے

اب ہر مسلماں جاگ کے سب کو جگائیگا

اللہ کے دیں کا غم لئے پھرتا رہیگا جو

دست نبی سے جام وہ کوثر کا پائیگا

جو مسلمہ کذاب کے سانچے میں ڈھل گئے

واللہ کذب کا قافلہ جنت نہ جائیگا

شمس الدعا کے دین کی خاطر لٹے گا کون

اپنے لہو سے دیپِ عقیدت جلائیگا

اس فتنہ کذب کو دبائے بغیر تو

کس منہ سے بتا روضہ اطہر پہ جائیگا

شہدائے اہل ختم نبوت سے عہد ہو

تیرے لہو کے قرض کو بھولا نہ جائیگا

کرتے رہے ہیں ظلم جو مظلومیت کے ساتھ

ہدہد فریب دشمناں سب کو بتائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]