یادِ نبی میں گم ہو جانا کتنا اچھا لگتا ہے

گمشدگی میں رستہ پانا کتنا اچھا لگتا ہے

ہر دم بھینی بھینی خوشبو ، ہر سو نور کے جلوے ہیں

طیبہ کا ماحول سہانا کتنا اچھا لگتا ہے

حکم ہے تم دربارِ نبی میں پست رکھو آوازوں کو

چپکے چپکے اشک بہانا کتنا اچھا لگتا ہے

تسبیحِ اصحاب میں کیا کیا رنگ برنگے موتی ہیں

ہم کو لڑی کا دانہ دانہ کتنا اچھا لگتا ہے

آپ کے ہاتھ پہ بیعت کرنا بیعانہ ہے جنت کا

خلدِ بریں کا یہ بیعانہ کتنا اچھا لگتا ہے

نذر کرو تم صلِّ علیٰ کا تحفہ اپنے آقا کو

شاہِ امم کو یہ نذرانہ کتنا اچھا لگتا ہے

ہر مومن کا کامل ایماں ہے تطہیر کی آیت پر

پاک نبی کا پاک گھرانا کتنا اچھا لگتا ہے

ایک پیالہ ، اک مشکیزہ ، ایک چٹائی ، ایک عصا

شاہِ دو عالم کا کاشانہ کتنا اچھا لگتا ہے

کعبؓ کہاں ، حسّانؓ کہاں اور عارفؔ ہیچ مدان کہاں

اس زمرے میں نام ہی آنا کتنا اچھا لگتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]