اے رسولِ ذی وقار مرحبا

دو جہاں کے تاجدار مرحبا

اے رسولِ ہاشمی خوش آمدید

دو جہاں کی زندگی خوش آمدید

اے حبیبِ کردگار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

جشن میں زمین آسمان ہے

دشت میں بہار کا گمان ہے

ہے فضا بھی مشکبار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

آپ اگر ذرا سا مسکرائیں گے

رنج و غم سبھی کو بھول جائیں گے

غم زدوں کے غمگسار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

ابرِ غم تھا دل کے آسمان پر

بے قراری منجمد تھی جان پر

آپ نے دیا قرار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

ہم گرے تو آپ ہی اٹھائیں گے

اپنے رَبّ سے ہم کو بخشوائیں گے

شافعِ روزِ شمار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

دن ہو یا ہو رات کا کوئی پہر

شام ہو یا سر ُابھارتی سحر

اہلِ عشق کی پکار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

جب بھی چاہو آفتاب موڑ دو

جب بھی چاہو ماہتاب توڑ دو

آپ کو ہے اختیار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

آپ کی ولادتِ سعید پر

ایک ہی صدا ہے جشنِ عید پر

ہم کہیں گے بار بار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

ہے عروج و اوج اشتیاق پر

در کرم کا وا کرو اشفاقؔ پر

دل ہے محوِ انتظار مرحبا

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]