تجھی سے التجا ہے میرے اللہ

کہ تُو سب کا خدا ہے میرے اللہ

ہیں زیبا ساری تعریفیں تجھے ہی

کہ تُو سب سے بڑا ہے میرے اللہ

احد ہے ، تُو صمد ہے ، تُو ہے بے مثل

مجھے اتنا پتا ہے میرے اللہ

زمین و آسماں میں جو بھی ہے ، سب کا

تُو ہی فرمانروا ہے میرے اللہ

تُو ہی معبود ہے واحد ، عبادت

تجھی کو بس روا ہے میرے اللہ

مجھے تسلیم ہے تیری بڑائی

بڑا ہے ، تُو بڑا ہے میرے اللہ

فنا لازم ہے ہر شے کو جہاں میں

تجھی کو بس بقا ہے میرے اللہ

تری قدرت کا مظہر ہے جہاں میں

زمیں سے جو اُگا ہے میرے اللہ

یقیناً تیری منشا سے کھلا ہے

جہاں بھی گل کھلا ہے میرے اللہ

تری ہی بادشاہت ہے جہاں پر

تُو سب کا پیشوا ہے میرے اللہ

سوا تیرے جہاں بھر میں تکبّر

سبھی کو ناروا ہے میرے اللہ

زمین و آسماں تارے مہ و مہر

یہ سب تجھ پر فدا ہے میرے اللہ

تصدّق مصطفےٰ کے بخش دے تُو

مری جو بھی خطا ہے میرے اللہ

ق

ترا صد شکر ، تُو نے ہی ہمیشہ

مرا پردہ رکھا ہے میرے اللہ

مجھے محشر میں بھی رسوا نہ کرنا

ترا ہی آسرا ہے میرے اللہ

ق

چلا دانش کو سیدھے راستے پر

جو رستہ بس ترا ہے میرے اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

ضیائے کون و مکاں لا الٰہ الا اللہ

بنائے نظمِ جہاں لا الٰہ الا اللہ شفائے دردِ نہاں لا الٰہ الا اللہ سکونِ قلبِ تپاں لا الٰہ الا اللہ نفس نفس میں رواں لا الٰہ الا اللہ رگِ حیات کی جاں لا الٰہ الا اللہ بدستِ احمدِ مرسل بفضلِ ربِّ کریم ملی کلیدِ جناں لا الٰہ الا اللہ دلوں میں جڑ جو پکڑ […]

لفظ میں تاب نہیں، حرف میں ہمت نہیں ہے

لائقِ حمد، مجھے حمد کی طاقت نہیں ہے ایک آغاز ہے تو، جس کا نہیں ہے آغاز اک نہایت ہے مگر جس کی نہایت نہیں ہے وحشتِ قریۂ دل میں ترے ہونے کا یقیں ایسی جلوت ہے کہ مابعد بھی خلوت نہیں ہے ترا بندہ ہوں، ترے بندے کا مداح بھی ہوں اس سے آگے […]