تو ہی حل کر دے خدایا مسئلہ کشمیر کا

کشمیر

تو ہی حل کر دے خدایا مسئلہ کشمیر کا

ختم ہو اب جلد قصہ ظلم کی شمشیر کا

کربلا کی یاد دل میں پھر سے تازہ ہو گئی

برسر قرطاس لکھا نام جب کشمیر کا

ظلم کا تختہ الٹنے کے لئے کشمیریو

لو سہارا انقلاب حضرت شبیر کا

ایک دن آزاد ہوگا دیکھنا کشمیر بھی

کیا نہیں رشتہ جڑا ہے خواب سے تعبیر کا؟

ہر ورق تصویر کے ہمراہ تھا اخبار میں

پر کوئی صفحہ نہ تھا مظلوم کی تصویر کا

آہ! پھر بحرین و کشمیر و فلسطین و یمن

ہے ہدف ان میں میں سے ہر اک عالم تکفیر کا

مدعئ امن عالم جانب کشمیر دیکھ

روز اٹھتا ہے جنازہ یاں جوان و پیر کا

تو قلم سے لکھ خلاف ظلم و جور ظالماں

کچھ نہ کچھ ہوگا اثر نوری تری تحریر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

بیادِ قائدِ اعظمؒ (بسلسلۂ جشنِ صد سالہ 1977ء)

لکھیں اہلِ قلم ان کے قصائد کہ ان پر فرض یہ ہوتا ہے عائد نظرؔ میں تو کہوں بس ایک جملہ کروڑوں رحمتیں بر روحِ قائد وہ اک مردِ مجاہد مردِ مومن وہ خوش باطن مسلمانوں کا محسن نہ بھولی ہے نہ بھولے یاد اس کی منائیں ہر برس ہم یاد کا دن چمک اٹھا […]

عورت کا مقام ، قرآن و احادیث اور اسوۂ خدیجۃ الکبریٰ کے آئینے میں

عورتوں کو دی ہے عزت مذہب ِ اسلام نے اُسوہء خدیجۃ الکُبریٰ ہے سب کے سامنے کیا بتائیں آپ کو ہم ،کیا ہے عورت کا مقام یہ بھی بتلایا ہے ہم کو ،اُن کی صبح و شام نے —— یہ ہیں شہزادی عرب کی، اور وہ دُرّ ِ یتیم جس حوالے سے بھی دیکھو ،دونوں […]