جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے انُ کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں
تو بھی وہیں پہ جا جس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے
ایک تری تقدیر بنانا ان کیلئے کچھ بات نہیں
ذکرِ نبی میں جو دن گزرے وہ دن سب سے بہتر ہیں
یادِ نبی میں جو رات گزرے اس سے بہتر رات نہیں
غور تو کر سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے
کوثر تو ہے ان کا ثناء خواں یہ معمولی بات نہیں