جمالِ صورتِ محبوب کبریا لکھنا

قلم کے بس میں نہیں ذکرِ مصطفیٰ لکھنا

تیرے حبیب کا لکھا تھا نام پہلے پہل

مجھے سکھایا تھا جب تو نے اے خدا لکھنا

جمالِ گنبد خضریٰ سے لے کے رعنائی

میرے رسول کی پھر اے قلم ثنا لکھنا

نبی کے شہر کی تقدیس کا خیال رہے

فضائے طیبہ میں اشکوں سے تم دعا لکھنا

انہی کے نقشِ قدم چومنا نگاہوں سے

انہی کو رہبر و ہادی و رہنما لکھنا

بہیں فراق میں آنسو تو متقی کہنا

جو خون بن کے ٹپک جائیں پارسا لکھنا

میرے شعور نے کانوں میں کی ہے سرگوشی

نہ بھول کر بھی خدا سے انہیں جدا لکھنا

انہی کی یاد میں مصروف رہنا صبح و مسا

انہی کے بارے میں ہر وقت سوچنا لکھنا

سگِ مدینہ ہی کہنا اگر کبھی کہنا

گدائے آل محمد مجھے سدا لکھنا

میری نجات کا سامان ہے یہی مظہرؔ

کفن پہ کلمۂ توصیف مصطفیٰ لکھنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]