خواھش ھی نہیں کوئی کہ مجھ سے رھیں سب خُوش
دن رات مَیں رھتا ھُوں ترے غم کے سبب خُوش
تُو تنگ بہت تھا مِرے اظہارِ جنُوں سے
لے، آج سے مَیں بُھول گیا تیری طلب، خُوش ؟؟؟
تُو عشقِ مجازی مِرا، تُو عشقِ حقیقی
تُو خُوش ھے تو مَیں شاد ھُوں، تُو خُوش ھے تو رب خُوش