خیال افروز ہے نام محمد
بہت افضل ہے پیغام محمد
رہے گا تا ابد سرشار و بے خود
ملا جس رند کو جام محمد
دل و جاں کیوں نہ ہوں مرہون منت
دل و جاں پر ہے اکرام محمد
ہوا عرفان ہست و بود اس کو
سنا جس نے پیغام محمد
فراز زندگی کا ہے یہ زینا
جسے کہتے ہیں الہام محمد