خیرالبشر پر لاکھوں سلام

لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

جن و ملائک تیرے غلام

سب سے سوا ہے تیرا مقام

یٰسین و طٰہٰ تیرے ہی نام

خیرالبشر پر لاکھوں سلام

عرش بریں تک چرچا ترا

شمس و قمر ہیں صدقہ ترا

اے ماہِ کامل حُسنِ تمام

خیرالبشر پر لاکھوں سلام

اے جانِ جاناں جانِ جہاں

شاداں کے تم ہو شاہِ شہاں

نازاں کے ہم ہیں ادنیٰ غلام

خیرالبشر پر لاکھوں سلام

تیری ثنا ہے میرا نصیب

قربان تجھ پر جان ادیبؔ

تجھ پر تصدق عالم تمام

خیرالبشر پر لاکھوں سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]