درود آپ پہ آقا کہ حکمِ یزداں ہے

سلام آپ پہ شاہا ہمارا ایماں ہے

درود آپ پہ آقا صراطِ جنّت ہے

سلام آپ پہ شاہا کمالِ ایقاں ہے

درود آپ پہ آقا شعورِ ہستی ہے

سلام آپ پہ شاہا جمالِ عرفاں ہے

درود آپ پہ آقا وظیفہ آدم کا

سلام آپ پہ شاہا کہ وردِ رضواں ہے

درود آپ پہ آقا ہے مغفرت کا سبب

سلام آپ پہ شاہا نجات ساماں ہے

درود آپ پہ آقا دل و دماغ کا نور

سلام آپ پہ شاہا نشاطِ روحاں ہے

درود آپ پہ آقا مری نمازوں میں

سلام آپ پہ آقا بہ حرفِ قرآں ہے

درود آپ پہ آقا ثنائے اکمل ہے

سلام آپ پہ آقا بہ حمدِ یزداں ہے

درود آپ پہ آقا کہ جیسے رب چاہے

سلام آپ پہ شاہا قبولِ یزداں ہے

درود آپ پہ آقا بہ وقتِ رحلت ہو

سلام آپ پہ شاہا ضمانِ ایماں ہے

درود آپ پہ آقا فدائے روئے تو ام

سلام آپ پہ شاہا یہ جان قرباں ہے

درود آپ پہ آقا یہ حسنِ قسمت ہے

سلام آپ پہ شاہا، ظفر ثنا خواں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]