رات رو رو کے جو دعا مانگی

رب سے تاثیرِ برملا مانگی

تاج مانگا نہ تخت ہی مانگا

رب سے بس خیر کی دعا مانگی

رکّھی ظالم سے کب امیدِ کرم

ربِّ رحمٰن سے عطا مانگی

مانگی اپنے خدا سے درویشی

میں نے کب مخملی قبا مانگی

شام غربت کی بھی نہیں چاہی

اور نہ بوسیدہ سی قبا مانگی

خضر سی عمر بھی نہیں چاہی

نہ کوئی مسندِ صفا مانگی

چاہی بادِ صبا نہ رنگِ افق

نہ کبھی باغ کی فضا مانگی

قبر میں روشنی بھی چاہی ہے

اور کعبے کی نم فضا مانگی

راز داں ہو خطا معاف میری

چیز کیا چاہئے تھی کیا مانگی

ہم نے بزمِ خیال سے اپنی

لذتِ یادِ مصطفی مانگی

نعت حسانؓ جیسی میں بھی کہوں

رب سے رو رو کے یہ دعا مانگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]