رب نے جس کو دی جہاں کی نگہبانی وہ رسول

صدقہ جس کا خلقِ ارضی ، آسمانی وہ رسول

جس کی آمد سے کتب منسوخ پچھلی ہو گئیں

لے کے آیا جو شریعت جاودانی وہ رسول

غیب کی خبریں ہمیں جس نے بتائیں وہ نبی

جنت و دوزخ کی جس نے دی نشانی وہ رسول

دوڑ کرآئیں شجر ، کلمہ پڑھیں جس کا حجر

انگلیوں سے جس کی جاری میٹھا پانی وہ رسول

سورج اُلٹے پاؤں پلٹا ، چاند کے ٹکڑے ہوئے

ذرے ذرے پر ہے جس کی حکمرانی وہ رسول

دو جہاں سے ہو گئیں کافور ساری ظلمتیں

نور ایسا لے کے آیا ضوفشانی وہ رسول

بے عدد بخشی ہیں ہم کو رب نے اپنی نعمتیں

بھیج کر جس کو جتائی مہربانی وہ رسول

پیدا ہوتے ہی گئے سجدے میں اُمت کے لیے

وقف ملت جس نے کی ہے زندگانی وہ رسول

حق ادا ہوگا نہ آسیؔ اس نبی کی شان کا

آگیا عالم ہے جس کی راجدھانی وہ رسول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]