رہنمائے قوم و ملت عاشق الرحماں چلے

گل ہائے تعزیت
جانشین حضور مجاہد ملت یادگار اسلاف وحید الزمان ماہر ہفت لسان حضرت علامہ مولانا عاشق الرحمٰن قادری حبیبی رحمۃ اللہ علیہ
آہ دے کے داغ فرقت عاشق الرحماں چلے
——

رہنمائے قوم و ملت عاشق الرحماں چلے

حامیِ قرآن و سنت عاشق الرحماں چلے

رہبر راہ شریعت عاشق الرحماں چلے

پیکرِ علم و حقیقت عاشق الرحماں چلے

وہ غلام اعلیٰ حضرت عاشق الرحماں چلے

پاسبان دین و ملت عاشق الرحماں چلے

یاد تھے اسلاف کی وہ سنیت کی جان تھے

وہ چراغ اہل سنت عاشق الرحماں چلے

تھے مجاہد کے وہ پیارے اور حبیبی رنگ تھا

دیکے ہم کو زخم فرقت عاشق الرحماں چلے

عشق احمد ڈال کر وہ سنیوں کے قلب میں

چھوڑ کر دنیا کو جنت عاشق الرحماں چلے

آنکھ سے جاری ہے آنسو دل بڑا بیچین ہے

آہ دیکے داغ فرقت عاشق الرحماں چلے

عرش پر ہے شور کہ آیا غلام مصطفیٰ

فرش رویا کر کے رخصت عاشق الرحماں چلے

کہہ رہا ہے تھام کر دل آپ کا ہر اک مرید

ہائے وہ پیر طریقت عاشق الرحماں چلے

رب کی نعمت بالیقین تھی آپ کی ذات وقار

اٹھ گئی ایک اور نعمت عاشق الرحماں چلے

آج ہر سنی کا سینہ رنج سے ہے چاک چاک

دیکے شاہد داغ ہجرت عاشق الرحماں چلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

سانحۂ اجودھیا (شہادتِ بابری مسجد)

زخم خوردہ ہوا دل اشک چکیدہ آنکھیں پڑھ کے منحوس خبر قلب سے نکلی آہیں کام ہندو نے جنوں خیز و دل افگار کیا بابری مسجدِ ذیشان کو مسمار کیا تودۂ خاک میں تبدیل وہ شہکار کیا مسلمِ ہند کو آمادۂ پیکار کیا منہدم کر کے ستم پھر کہ اسی کے اندر رام کے نام […]

شامی بچوں کا نوحہ

بچّہ ھے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال نازک ھے کونپلوں کی طرح میرا شِیرخوار سردی بڑی شدید ھے، دُھرے کفن میں ڈال کپڑے اِسے پسند نہیں ھیں کُھلے کُھلے چھوٹی سی لاش ھے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال دفنا اِسے حُسَین کے غم میں […]