سلام علیک اے نبی مکرم

مکرم تر از آدم و نسل آدم

سلام علیک اے ز آبائے علوی

بصورت مؤخر بمعنی ٰ مقدم

سلام علیک اے ز اسمائے حسنہ

جمال تو آئینہ اسم اعظم

ز سعی تو شد فتح ابواب معلق

ز نطق تو شد کشف اسرار مبہم

توئی یا رسول اللہ آں بحر رحمت

کہ باشد محیط از عطائے دو عالم

کشائی بہ تخلیص ما لب کہ آید

ترا فتح باب شفاعت مسلم

(اردو ترجمہ از صبا اکبر آبادی)

سلام آپ پر اے نبی مکرم

جواب آپ کا لائے کیا نسل آدم

سلام آپ پر ہو کہ آباء سے اپنے

بظاہر مؤخر بباطن مقدم

سلام آپ پر ہو کہ ہر نام پیارا

جمال آپ کا جلوہ اسم اعظم

کھلے آپ سے در ، کھلےجو نہیں تھے

کھلے آپ کے لب سے اسرار عالم

رسول خدا آپ ہیں بحر رحمت

عطا آپ کی ہے محیط دو عالم

اس امید پر لب کشا ہو رہا ہوں

کہ باب شفاعت کو کھولیں گے اک دم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]