شافعء روزِ جزا میرے نبی ہیں مصطفی

باعثِ رحمت ، عطا میرے نبی ہیں مصطفی

جن کی خاطر سب بنے ارض و سما ، کون و مکاں

وہ امیرِ دوسرا میرے نبی ہیں مصطفی

حامی و ناصر ، نگہباں ، چارہ گر ، مشکل کشا

سب کے وہ حاجت روا میرے نبی ہیں مصطفی

عرش کی معراج والے ، تاج والے ، مجتبیٰ

وہ حبیبِ کبریا میرے نبی ہیں مصطفی

صورت و سیرت میں یکتائے زمانہ اور جدا

معجزہ ہی معجزہ میرے نبی ہیں مصطفی

آنکھوں کی ٹھنڈک دلوں کا چین نامِ مصطفی

اسمِ اعظم ، کیمیا میرے نبی ہیں مصطفی

سارے نبیوں اور رسولوں نے بشارت دی ، کہا

آ رہے ہیں مصطفی میرے نبی ہیں مصطفی

جشنِ میلاد النبی ہے اور خوشیوں کا سماں

مرحبا! صلِّ علیٰ میرے نبی ہیں مصطفی

اُن کی خاکِ پا کو بڑھ کر چوم لوں میں برملا

دے رہے ہیں جو صدا میرے نبی ہیں مصطفی

حشر میں تیرا رضاؔ جی! کون ہو گا آسرا

جھوم کر میں نے کہا میرے نبی ہیں مصطفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]