عرش والوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام

مومنوں کو رب کا تحفہ الصلوٰۃ والسلام

روح کی تسکین کا باعث درودِ پاک ہے

دل کی راحت کا ذریعہ الصلوٰۃ والسلام

پیارے آقا کی محبت میں گزاریں رات ، دن

پائیں گے خلدِ معلی الصلوٰۃ والسلام

مشکلوں کا حل اسی میں رکھ دیا اللہ نے

اسم اعظم ہے نبی کا الصلوٰۃ والسلام

خُلق میں ، کردار میں ، گفتار میں کونین میں

مصطفی ہیں سب سے اعلیٰ الصلوٰۃ والسلام

ان کی باتیں امن کی بنیاد سب یہ جان لو

ہیں ہدایت کا خزینہ الصلوٰۃ والسلام

ان کی مدحت اور عظمت کا علمبردار ہے

آسمانی ہر صحیفہ الصلٰوۃ والسلام

اپنی رحمت اور کرم سے یانبی چمکائیے

سب کی قسمت کا ستارا الصلوٰۃ والسلام

اذن طیبہ کے سفر کا دیجیئے یاسیّدی

میں بھی دیکھوں اب مدینہ الصلوٰۃ والسلام

میرے گھر پر رب تعالیٰ کا کرم ہے دیکھیئے

پڑھ رہا ہے بچہ ، بچہ الصلٰوۃ والسلام

دونوں عالم میں کہیں بھی اے رضاؔ ممکن نہیں

ہو کوئی بھی ان کے جیسا ، الصلوٰۃ والسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]