کیا شان شہنشاہ کونین نے پائی ہے
ختم آپ کی ہستی پر ہر ایک بڑائی ہے
ہر ایک فضیلت کے ہیں مظہر کامل وہ
کیا ذات شہ والا خالق نے بنائی ہے
کون ان کے برابر ہو کون ان کے مماثل ہو
ایسی تو کوئی ہستی آئے گی نہ آئی ہے
جنت کا تصور اب کیا آئے مرے دل میں
تصویر مدینے کی آنکھوں میں سجائی ہے
آزاد و عام ہے وہ کاظمیؔ مسکین
آقائے دو عالم سے لو جس نے لگائی ہے