فروزاں فروزاں ضیائے مدینہ، ہے سب حسنِ عالم فدائے مدینہ

اس آفت زدہ شہرِ یثرب میں آقا، تمہی بن کے رحمت ہو آئے مدینہ

ترا شہرِ خوباں دعاؤں کا محور، دل و جاں ہوئے ہیں معطر،منور

لبوں پر سجی بس یہی التجا ہے ، رہے میرے دل میں ولائے مدینہ

حسیں سبز گنبد پہ نظریں جمائے زباں پر سلاموں کے گجرے سجائے

میں مسحور و بیخود ہوں صحنِ حرم میں، ہے پر نور کتنا لقائے مدینہ

کبھی شدتِ اضطرابِ الم ہے کبھی گرمئیِ شمسِ محشر میں دم ہے

سیاہ کار اور مغفرت کے سوالی، چلے آئے ہیں سر جھکائے مدینہ

ترے در پہ افسانۂ غم سنا کے ہوا دل کو حاصل سکوں تا ابد ہے

عجب بے خودی ہے عجب کیف و لذت، سکوں بخش آہ و بکائے مدینہ

سعادت حضوری کی سجدوں نے پائی دل و گوش مسحور ان کے سبب ہیں

اذانِ مدینہ، صلوٰۃ مدینہ، سکونِ مدینہ، دعائے مدینہ

سنہرے سنہرے حجابوں میں رحمت ہیں کونین کی عظمتیں جن کا صدقہ

فرشتے ہیں حاضریہاں سرخمیدہ، مقدس ہے کتنی فضائے مدینہ

کمالِ کرم اس پہ ہوگا تمھارا کہ آکر کوئی کاش مجھ سے یہ کہہ دے

بلاتے ہیں کونین کے شاہ تجھ کو، کہ ہر سال منظرؔ بھی آئے مدینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]