نامور افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یوم وفات

آج نامور افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یوم وفات ہے
ہاجرہ مسرور (ولادت: 17 جنوری 1930ء – وفات: 15 ستمبر 2012 ء) ایک پاکستانی حقوق نسواں کی علمبردار مصنف تھیں۔ انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا جس میں تمغا حسن کارکردگی 1995ء بطور بہترین مصنف اور عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذاتی زندگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاجرہ 17 جنوری 1930ء کو بھارت کے لکھنؤ میں ڈاکٹر تہور احمد خان کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ڈاکٹر سید طہور علی خان برطانوی فوج کے میڈیکل ڈاکٹر تھے۔ اور اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اس کی پانچ بہنیں تھیں جن میں ایک اور معروف مصنفہ خدیجہ مستور تھیں اور ایک چھوٹے بھائی خالد احمد، جو ایک شاعر ، ڈراما نگار اور ایک کالم نگار تھے۔ ان کے خاندان کی ذمہ داری بنیادی طور پر ان کی والدہ نے اٹھایا تھا۔ ہاجرہ مسرور نے لکھنے کا آغاز بچپن ہی سے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : معروف ناول نگار اور افسانہ نگار جیلانی بانو کا یوم پیدائش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد، وہ اور ان کی بہنیں ہجرت کرکے پاکستان چلی گئیں۔ ان کا خاندان لاہور میں رہتا تھا۔ اردو کے ایک مصنف نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ ہاجرہ اردو کے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کے ساتھ منسلک ہے لیکن ایک بار ادبی مجلس میں لدھیانوی نے ایک لفظ غلط اعلان کیا تو ہاجرہ نے ان پر تنقید کی،جس کی وجہ سے ساحر ناراض ہو گئے اور رشتہ ختم ہو گیا۔ بعد میں، ہاجرہ مسرور نے احمد علی خان سے شادی کی، جو 28 سال تک ڈیلی ڈان کے ایڈیٹر تھے۔ 2007 میں احمد علی خان کی وفات سے قبل ان کی شادی 57 سال ہو گئی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ ہاجرہ مسرور اردو ادب کی تاریخ کی ایک مشہور مصنفہ خدیجہ مستور کی چھوٹی بہن تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعزازات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1995 ء میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغا حسن کارکردگی
نگار ایوارڈ
عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصانیف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاند کی دوسری طرف
تیسری منزل
اند ھیرے اُجالے
چوری چُھپے
ہائے اللہ
چرکے
وہ لوگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں انتقال کر گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]