نبی سے محبت ہے ایمان کامل

یہی ہے مرا عہد و پیمان کامل

نبی کی ہو توہیں گوارا نہیں ہے

یہی تو ہے مومن کی پہچان کامل

جو شان رسالت پہ جاں تک لٹا دے

وہی در اصل ہے مسلمان کامل

نبی سے محبت کی تکمیل یہ ہے

کہ قربان ہو اس پہ ہر جان کامل

جسے ہو گئی ہے نبی کی زیارت

اسے مل گیا پھر تو عرفان کامل

یہی تو ہے مومن کی معراج کامل

مقدم نبی کا ہو فرمان کامل

شہادت ، صداقت ، اطاعت ، عقیدت

یہی ہیں محبت کے ارکانِ کامل

کبھی چھوڑ سکتے نہیں ہم نبی کو

نبی کا ہے امت پہ احسان کامل

مٹا ہے سدا جس نے توہین کی ہے

یہی ہے ہمارا تو ایقان کامل

مرا قبلہ ، کعبہ ، مرا مقتدیٰ ہے

کہ اترا ہے جس پر یہ قرآن کامل

جو شان رسالت کا گستاخ ہو گا

کریں گے سدا اس کا بطلان کامل

یہ دولت ، یہ ثروت ، یہ عزت و شہرت

نبی پر لٹا دیں گے سامان کامل

کٹائیں گے سر، جان دیں گے نبی پر

یہ کرتے ہیں ہم کھل کے اعلان کامل

جو ختم نبوّت پہ انگلی اٹھائے

ہلاکت کا اس کی ہے امکان کامل

یہ دنیا یہ دولت ، یہ زر اور زیور

سبھی کچھ نبی پر ہیں قربان کامل

محبت نبی کی نہیں زندگی میں

تو پھر زندگی بھی ہے ویران کامل

نبی کی شفاعت ملے یوم محشر

یہی ہے مرے دل میں ارمان کامل

نصیبا! محمد کے ہم امتی ہیں

خدا کا ہے ہم پر یہ فیضانِ کامل

یہی ہے محبت کی معراج صادق

لٹا دیں کسی پر ہم یہ جان کامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]