اردوئے معلیٰ

Search

میرے آقا مدینہ بلا لو میرے دل کی یہی التجا ہے

اپنا نورانی روضہ دکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

دیکھ لوں میں بھی گنبد تمہارا، آنکھ میں بھر لوں منظر وہ سارا

اذن طیبہ کا آقا عطاء ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

جس کو جو کچھ جہاں سے ملا ہے، سب کو تم نے ہی آقا دیا ہے

نعت کہنے کا ڈھنگ بھی سکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

میری غلطی کو آقا چھپا لو، نار دوزخ سے مجھکو بچا لو

اپنے دامن میں مجھ کو چھپا لو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

ٹوٹ جائے نہ سانسوں کے دھاگے، دیکھ لوں نوری جلوہ میں آکے

کاش میرا بھی مدفن وہاں ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

میری نیا بھنور میں پھنسی ہے، اور مخالف ہوا بھی چلی ہے

اے حبيب دو عالم بچا لو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

تم ہی غمخوار مشکل کشا ہو، تم ہی داتا ہو حاجت روا ہو

دور میری بھی ساری بلا ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

تم ہی قاسم ہو مالک ہو آقا، رب نے پیدا کیا تم نے پالا

چشم رحمت کی مجھ پہ سدا ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

چاند صورت تمہاری نہارے، تارے بڑھ بڑھ کے صدقہ اتارے

خواب میں اپنا چہرا دکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

 

صدقہ حسنین و زہرا علی کا، غوث و خواجہ رضا ازہری کا

بھیک شاہد کو داتا عطاء ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ