نبی کی سنتوں پر جو کوئی عامل نہیں ہوتا

وہ کچھ بھی کہہ رہا ہو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا

کرشمے کچھ دکھائے یا ولی اس کو کہے کوئی

گروہ اولیاء میں وہ کبھی شامل نہیں ہوتا​

سفر ناقص ہی رہتا ہے کبھی منزل نہیں ملتی

نہ گر ہو رہبر کامل ، سفر کامل نہیں ہوتا

عمل پیہم ہو پھر اللہ کی مرضی بھی حاصل ہو

تو ایسے کام میں کوئی کبھی حائل نہیں ہوتا​

جو فکر آخرت میں رات دن بے چین رہتا ہے

خدا کی یاد سے اک آن بھی غافل نہیں ہوتا

جسے عشق پیمبر ہے جسے پاس شریعت ہے

وہ احکام شریعت سے کبھی جاہل نہیں ہوتا​

خدا کے درپہ سائل بن کے جانا جسکو آتا ہے

کسی کے درپہ جا کر وہ کبھی سائل نہیں ہوتا

وہ گمراہی میں رہتا ہے ہدایت مل نہیں سکتی

طریق حق کی جانب جسکا دل مائل نہیں ہوتا​

نہیں ہوتا جس میں خدمت مخلوق کا جذبہ

کسی کی بھی نظر میں وہ کسی قابل نہیں ہوتا

بہت تحقیق کی صدیق ترا بس جرم یہ نکلا

خلاف شرع باتوں کا کبھی قائل نہیں ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]