نعمتِ تام کا فرمانِ مکمل، واللہ

آپ کا آنا ہے احسانِ مکمل، واللہ

صورتِ زیبا ہے آیات کا حُسنِ تلمیح

سیرتِ نُور ہے قُرآنِ مکمل، واللہ

آپ کے دامنِ رحمت سے ہے وابستگی فوز

ورنہ تو زیست ہے خُسرانِ مکمل، واللہ

اس لئے خمسہ میں شامل نہیں رکھا اس کو

حُبِّ سرکار ہے ایمانِ مکمل، واللہ

انبیاء عشق و محبت کا صحیفہ لیکن

آپ ہیں اس کا بھی عنوانِ مکمل، واللہ

جادۂ عمر پہ مرقوم ہے حرفِ مدحت

بس یہی ہے مرا سامانِ مکمل، واللہ

تجھ سے ماقبل کی ما بعد کی ساری خلقت

پا رہی ہے ترا فیضانِ مکمل، واللہ

آپ ہیں رُتبۂ محمود پہ فائز آقا

آپ کو زیبا ہے غُفرانِ مکمل، واللہ

آپ ہیں ، ساتھ ہیں زہراؓ و علیؓ و حسنینؓ

آپ کا گھر ہے گُلستانِ مکمل، واللہ

دشتِ بطحا میں ہے مقصوؔد گلوں سے نسبت

خارِ بطحا بھی مری جانِ مکمل واللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]