نہ مال و زر نہ سفارش کوئی لگانے سے

مدینے جاتے ہیں سب آپ کے بلانے سے

مساء و صبح میں کہتا ہوں یانبی ادرک

ملے گی خلد یقیناً اِسی ترانے سے

بسا ہے جب سے مری آنکھ میں ہرا گنبد

نظر کو پھیر لیا میں نے اس زمانے سے

کریم ایسے کہ ان کو بھی بس دعائیں دیں

جو باز آتے نہ تھے آپ کو ستانے سے

نبی ہیں ، فاطمہ ، حیدر ، حسن ، حسین بھی ہیں

گھرانہ کون سا بہتر ہے اِس گھرانے سے

بروزِ حشر جسے آپ اذن دیں آقا

کسے مجال کہ روکے جناں میں جانے سے

بقیعِ پاک میں مدفن حضور دے دیجے

قمرؔ کی خاک لگے اس طرح ٹھکانے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]