واقف جہانِ غم سے نہ ہو ، اپنے غم سے ہو

ہونا ہے پائمال تو اپنے قدم سے ہو

اب بھی اجل رسید جنوں منتظر ہیں ہم

جیسے کہ لوٹنا ترا ممکن عدم سے ہو

شوقِ تماش بین ، کوئی اور نام چُن

شاید کہ اب کی بار تماشہ نہ ہم سے ہو

آنا ہے روبرو تو کئی مرحلوں میں آ

سورج کا سامنا ہے کہاں ایک دم سے ہو

خواہش کی انتہا کا تقاضہ یہی ہے اب

اب کے بیان ہو تو فقط چشمِ نم سے ہو

ائے کاش روئیدادِ تخیل کہ مِن و عَن

تحریر ایک بار ہمارے قلم سے ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

جو کچھ بساطِ دستِ جنوں میں تھا ، کر چکے

سو بار جی چکے ہیں تو سو بار مر چکے واجب نہیں رہی کوئی تعظیم اب تمہیں ہم مسندِ خدائے سخن سے اتر چکے تم کو فنا نہیں ہے اساطیر کی طرح ہم لوگ سرگزشت رہے تھے گزر چکے یوں بھی ہوا کے ساتھ اڑے جا رہے تھے پر اک ظاہری اڑان بچی تھی سو […]

اپنے تصورات کا مارا ہوا یہ دل

لوٹا ہے کارزار سے ہارا ہوا یہ دل صد شکر کہ جنون میں کھوٹا نہیں پڑا لاکھوں کسوٹیوں سے گزارا ہوا یہ دل آخر خرد کی بھیڑ میں روندا ہوا ملا اک مسندِ جنوں سے اتارا ہوا یہ دل تم دوپہر کی دھوپ میں کیا دیکھتے اسے افلاک نیم شب کا ستارا ہوا یہ دل […]