ولایت پناہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ابتدائیہ سے ایک اقتباس

حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و شخصیت پر سید فخرالدین بلے کی تحقیقی کتاب ولایت پناہ حضرت علی علیہ السلام کے ابتدائیہ سے ایک اقتباس
——
“ اخیء رسول علی ابن ابی طالب کی شرافت و نجابت، مولود ِ کعبہ کی طہارت و معصومیت، ہم نفسِ خیر البشر کی بشریت و عبودیت، سابق العرب کی سبقت و اولیت، امام المتقین کی عبادت و ریاضت،راکب ِ دوش ِ رسولِ مقبول کی مرتبت و مقبولیت، ، داعی ء ذوالعشیر کی دعوت و اطاعت ، وصی ء رسول کی وصایت و نیابت، خلیفہ ء نبی کی خلافت و جلالت،جاں نثار ِ پیمبر کی حضریت و اقامت ،فدائے حق کی ہجرت و مراجعت، معمار مسجد کی افضلیت و منزلت، زوجِ بتولؑ کی شوکت و وجاہت، شریکِ مباہلہ کی ہمت و مباہلت، اقضاکمِ علیؑ کی نقادت و معادلت، کرارِ غیر فرار کی جرات و استقامت، خیبر شکن کی شجاعت و صلابت، رافع ِکعبہ کی عظمت و رفعت، مشکل کشا کی شفقت و اعانت، معطی ءزکوة کی فراست و بصیرت ، گنجینہء فقر کی صمدیت وقناعت، ہمرازِ رسول کی ذہانت و متانت، مشیرِ نبی کی فراست و بصیرت، امین آیات کی دیانت و امانت، مبلغ اسلام کی حجت و صداقت، نقیب حق کی روایت و صراحت، ترجمان ِ پیغمبر کی خطابت و کتابت، مفسرِ قرآن کی فصاحت و بلاغت، باب العلم کی قیادت و سیادت، مولائے کائنات کی امارت و ولایت ،یہاں تک کہ علی مرتضیٰ ؑ کی ولادت و شہادت کی ندرت و فضیلت اس درجہ ہمہ گیر ہے کہ احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں۔،”
——

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

حضرت خواجہ غلام فرید (1845 تا 1901)

سلسلہء چشتیہ کے شیخِ طریقت اور صوفیانہ رنگی میں ڈھلی سرائیکی شاعری کی اصل پہچان حضرت خواجہ غلام فرید بہاولپور کے قصبے چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے. نسب کے لحاظ سے آپ قریشی فاروقی ہیں. والد خواجہ خدا بخش بھی اپنے زمانے کے صوفی بزرگ تھے. آپ کا تاریخی نام خورشید عالم رکھا گیا مگر والدہ […]

حضرت بابا بُلھے شاہ (1680 تا 1757)

مشرق کے عظیم انقلابی صوفی شاعر حضرت بابا بُلھے شاہ اوچ گیلانیاں(ریاست بہاولپور) کے سید خاندان کے شاہ محمد درویش کے ہاں پیدا ہوئے جو عربی، فارسی اور علومِ قرآنی کے بڑے عالم تھے. والد نے آپ کا نام عبداللہ رکھا جس سے بُلھا شاہ یا بابا بُلھے شاہ مشہور ہو گیا. آپ کے والدین […]