انسان سے کیا کام بھلا ہو نہیں سکتا
بس حقِ ثناء ہے کہ ادا ہو نہیں سکتا قامت ہے وہ شہ پارۂ فنِ یدِ قدرت یعنی کہ حسیں اس سے سوا ہو نہیں سکتا سیرت ہے وہ آئینۂ قرآنِ مقدس کہنا مجھے کم اس سے روا ہو نہیں سکتا وہ بندۂ محبوبِ خدا صاحبِ اسرا عظمت میں کوئی اس سے بڑا ہو نہیں […]