رب سب کا جو ہے سچّا وہ بالا ہے دوستو!

سب سے بڑا ہے سب سے وہ اعلیٰ ہے دوستو! حمد و ثنا ادب کا ہمالا ہے دوستو! حمدِ خدا سے دل میں اُجالا ہے دوستو! دونوں جہاں کا رازق و مالک وہی تو ہے پتھر میں جس نے کیڑے کو پالا ہے دوستو! ریسرچ حمد و نعت پہ کرتا ہوں رات دن کتنا عظیم […]

یہ اثر ثنا کا دیکھا ، کہ حسیں فضا ہے بے حد

زہے حمدِ ربِ کُل سے ، سرِ دل ضیا ہے بے حد تھی تلاش جس سکوں کی ، وہ سکوں مِلا ہے بے حد مجھے جستجو تھی جس کی ، وہی تو ہوا ہے بے حد زہے حمدِ کبریا سے ، یہ جہاں مہک رہا ہے مرا دل سجا ہے بے حد ، مرا گھر […]

بخشی ہے خداوند نے قرآن کی دولت

ایمان کی دولت ہے بڑی شان کی دولت اللہ نے عطا کی انہیں وجدان کی دولت انسانوں کو بخشی گئی اِذہان کی دولت حاصل ہے ہر ایک شخص کو رحمان کی دولت ہر ایک نفس اس کے ہے فیضان کی دولت مصروف ملائک بھی ہیں اللہ کی ثنا میں ہے حمدِ خدا اصل میں ایمان […]

رب کا یہ سب ہے کرم دل کی فضا کیف میں ہے

پھول جو دل کے گلستاں میں کِھلا کیف میں ہے فضلِ رب ہوگیا آقا کی دُعاؤں کے سبب غزوئہ بدر میں رحمت کی گھٹا کیف میں ہے حق کا محور ہے صداقت کا امیں ہے قرآں آج ہر سمت ہی مولا کی صدا کیف میں ہے طوفِ کعبہ کے صِلے میں جو مِلا ہے مجھ […]

محسن احسان کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر، ادیب اور ماہر تعلیم محسن احسان کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 15 اکتوبر 1932ء – وفات: 23 ستمبر 2010ء) —— محسن احسان کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے اُس قبیل سے تھا جنھوں نے صوبہ سرحد میں اردو ادب کی آبیاری میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ محسن احسان کا اصل […]

محمد منشا یاد کا یوم وفات

آج اردو اور پنجابی کے نامور ادیب محمد منشا یاد کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 ستمبر 1937ء – وفات: 15 اکتوبر 2011ء) —— محمد منشا یاد: حیات و ادبی خدمات از ڈاکٹر غلام شبیررانا —— جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں کہیں سے آب بقائے دوام لا ساقی —— اردو اور […]

شہرِ خزاں کو اے مرے مولا نکھار دے

موسم بہار کا اِسے پھر کرد گار دے عصیاں کا بوجھ سر سے ہمارے اُتار دے یارب تو پُل صراط سے ہم کو گزار دے رہزن بنے ہوئے ہیں ہمارے یہ حکمراں حاکم ہمیں تُو نیک دے اور با وقار دے مظلوم ! کے لبوں پہ صدائیں ہیں اب یہی ظالم کو اب تو اور […]

باعمل میرِ کاروان بھی دے

تو جو چاہے تو دو جہان بھی دے قومِ موسیٰؑ کو تو نے سلویٰ دیا برکتوں والا ہم کو خوان بھی دے فاصلے ختم ہوں حرم سے مرے مجھ کو شاہین سی اُڑان بھی دے غمزدہ بستیوں کو اے مولا رحمتوں والا آسمان بھی دے مالکِ کل یہی دعا ہے مری ہو فدا دیں پہ […]

اللہ کا طاہر پہ کرم خوب ہوا ہے

ہونٹوں پہ سدا حمدِ خدا حمدِ خدا ہے رب سب سے بڑا سب سے بڑا سب سے بڑا ہے ہم کو یہ سبق سیّدِ عالم نے دیا ہے قادر ہے ہر اک شئے پہ وہی مالک و مولا اس کے ہی تصرف میں فنا اور بقا ہے یہ شمس و قمر نور جو دیتے ہیں […]

الٰہ العالمیں تیرے کرم کی آشتی میں ہوں

تیرے احکامِ مطلق کی مسلسل روشنی میں ہوں میں حمدِ خالقِ ارض و سما کی روشنی میں ہوں بفضلِ رب رسولِ مجتبیٰ کی رہبری میں ہوں جب احکامِ شریعت سے گریزاں زندگی میں ہوں تو پھر کیسے کہوں میں یہ کہ ترے خوف ہی میں ہوں ترے احکام سے بڑھ کر میں جب ہوتا ہوں […]