درود ان کے حسیں ہاتھوں پہ رب کا آسماں بولے

سلام ان کے لب و رخسار پر سارا جہاں بولے درود ان کے مدینہ پر فلک کا ہر مکیں بھیجے سلام ان کے مدینہ پر مکان و لا مکاں بولے درود ان پر نمازی روبرو کعبہ کے جب پڑھ لیں سلام ان پر خدائے لم یزل کا آشیاں بولے درود ان پر کہیں حسنین شانوں […]

جب خیالوں میں بلاغت کا صحیفہ اترا

میرے آنگن میں یہ مدحت کا صحیفہ اترا جب مؤذن کی صداؤں نے بلایا مجھ کو میرے دل پر بھی ندامت کا صحیفہ اترا جب مخارج سے تلاوت ہوئی مسجد میں تو پھر میرے مولا کی صباحت کا صحیفہ اترا جب سے سیرت پہ عمل کر کے پڑھا ہے قرآں نقطے نقطے سے کرامت کا […]

جلال الدین رومی کا یومِ پیدائش

آج نامور شاعر اور صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رومی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 30 ستمبر 1207ء – وفات: 17 دسمبر 1273ء) —— جلال الدین رومی افغانستان کے شہر بلخ میں 30 ستمبر 1207ءمیں پیدا ہوئے ۔ محمد نام تھا۔ شیخ بہاوالدین آپ کے والدِ گرامی ایک بلند پایہ صوفی اور عالم تھے۔ جلال […]

سید ہاشم رضا کا یومِ وفات

آج ممتاز دانشور، شاعر اور سابق سول سرونٹ سید ہاشم رضا کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 16 فروری، 1910ء- وفات: 30 ستمبر، 2003ء) —— 16 فروری 1910ء پاکستان کے ممتاز دانشور، شاعر اور سابق سول سرونٹ سید ہاشم رضا کی تاریخ پیدائش ہے۔ سید ہاشم رضاؔ نیوتنی ضلع اناؤ یو پی میں پیدا ہوئے تھے۔ […]

شمس الرحمٰن فاروقی کا یومِ پیدائش

آج معروف محقق اور نقاد شمس الرحمٰن فاروقی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش 30 ستمبر 1935 — وفات 25 دسمبر 2020) —— شمس الرحمٰن فاروقی سات بھائیوں میں سب سے بڑے اور تیرہ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔ پڑھنے لکھنے سے دلچسپی ورثے میں ملی تھی۔ دادا حکیم مولوی محمد اصغر فاروقی […]

جہانِ رنگ و بو کی نکہتوں میں مصطفیٰ ڈھونڈوں

جو ان کو چُھو کے آتی ہو وہی ہر پل صبا ڈھونڈوں میں رسیا خاکِ بطحا کا میں عاشق نورِ خضریٰ کا جہاں ان کے قدم آئے وہ ذرے با خدا ڈھونڈوں جہاں نعلین رکھتے تھے مرے آقا مرے سرور وہاں پر آنکھ مس کرنے کی رفعت دل رُبا ڈھونڈوں کبھی حسانؓ سی ندرت ،کبھی […]

سخن با آبرو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے

تخیل سرخرو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے کہیں نُدرت کی خوشبو سے کہیں اُن کے پسینے سے سُخن جب مُشکبو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے خیالوں میں نہ بسنے دیں اگر دنیا کی رونق کو نبی کی جستجو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے حرا کے غار کی حسرت بھلے […]

عندلیبِ خیال آپ سے ہے

ہر سخن لازوال آپ سے ہے نورِ مدحت سے دل منور ہے اخترِ دل کا حال آپ سے ہے جس قلم سے ثنا کے پھول جھڑیں وہ قلم بے مثال آپ سے ہے رنگ و بو میں جو حسن ہے ظاہر دل کشا ہر جمال آپ سے ہے ذمزمے جو فضاوں میں ہیں گھلے ان […]

دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں

سرکار کی آنکھیں (مازاغ البصر) دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں کیسے سرکار کی جواں آنکھیں جیسے سرکار کو خدا نے دیں ایسی دنیا میں ہیں کہاں آنکھیں موسٰی جس کو نہ دیکھ پائے تھے دیکھ آئیں وہ لا مکاں آنکھیں چارسو دیکھتے مرے آقا ایسی روشن ہیں کب یہاں آنکھیں ایسی کامل نظر ہے مولا […]

محسن بھوپالی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر محسن بھوپالی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 29 ستمبر 1932ء – وفات: 17 جنوری 2007ء) —— محسن بھوپالی کا اصل نام عبدالرحمن تھا اور وہ بھوپال کے قریب ضلع ہوشنگ آباد کے قصبے سہاگپور میں 29 ستمبر 1932ء کو پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے لاڑکانہ […]