اِس خانۂِ ظلمت کو اجالا ہو میسّر

’’ سینے کو مِرے نقشِ کفِ پا ہو میسّر ‘‘ ممکن ہے کہ پھر لوح کا لکّھا بھی میں دیکھوں گر خاکِ درِ شاہ کا سرمہ ہو میسّر ہو جائے اگر ساقیِٔ کوثر کی نوازش قطرے کو نہ کیوں وسعتِ دریا ہو میسّر ؟ کیا چیز چھپی ہے مِرے اُمّی لقبی سے ؟ رحمان سے […]

اسمِ اعظم مرے آقا کا ہے ایسا تعویذ

جس سے تاثیر لیا کرتے ہیں جملہ تعویذ نعتِ سرکار سے آسیبِ سَقَر دور ہوا بن گیا دفترِ اعمال بھی گویا تعویذ ہے وظائف میں اگر مدحِ لعابِ شافی نقشِ ہر کارہ ہے پھر آپ کا لکّھا تعویذ عیسیِ حرفِ ثنا جس کی مسیحائی کرے اس کو درکار کہاں پھر کوئی دوجا تعویذ تیری امت […]

ابواللیث صدیقی کا یومِ وفات

آج معروف ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 15 جون، 1916ء – وفات: 7 ستمبر، 1994ء) —— پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی […]

رام ریاض کا یومِ وفات

آج اُردو کے نامور شاعر رام ریاض کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 13 جنوری، 1933ء – وفات: 7 ستمبر، 1990ء) —— رام ریاض کا اصل نام ریاض احمد ھے ۔ آپ 13 جنوری 1933 ء کو پانی پت ھریانہ میں پیدا ھوئے ۔ آپ کے والد کا نام شیخ نیاز احمد ھے ۔ آپ نے […]

ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ وفات

آج مشہور شاعر،دانشور،نقاد ،محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 18  مئی 1922ء – وفات: 7 ستمبر 2010ء) —— ڈاکٹر وزیرآغا ، شخصیت اور فن از ذوالفقار حسن —— عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی ادیب ، دانشور، نقاد ، محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا سراپا خلوص […]

سلیمان اریب کا یومِ وفات

آج معروف شاعر سلیمان اریب کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 5 اپریل 1922ء – وفات: 7 ستمبر 1970ء) —— نام سلیمان اریب اور تخلص اریب تھا۔ 5 اپریل 1922ء کو حیدرآباد ، دکن میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کرنے کے بعد ہی انھیں شعر وسخن سے دل چسپی ہوگئی تھی۔ اس ذوق سخن کی وجہ سے […]

اِک وصفِ اُلوہی ہے تری ذات میں مفقود

اِک وصفِ اُلوہی ہے تری ذات میں مفقود اے شاہد و مشہود! ہر وصفِ حَسَن ،اس کے سوا ، تجھ میں ہےموجود اے شاہد و مشہود!   گنتی کی حدوں سے ترے اوصاف سوا ہیں عقلوں سے ورا ہیں اور دائِرہِ خامۂِ مخلوق ہے مَحدود اے شاہد و مشہود   کیا طرفہ تعلق ہے یہاں […]

حیاتِ دل کا ذریعہ حضور کا مداح

برائے دہر مسیحا حضور کا مداح بہ فیضِ مصرعِ توصیفِ چہرۂِ والشّمس بحورِ نور میں ڈوبا حضور کا مداح ہو کعب ، ابنِ رواحہ ، رضا ہو یا جامی ہے روحِ شوق کا کعبہ حضور کا مداح ہمیشہ گرمیِٔ تذلیل سے رہا محفوظ بہ فیضِ ظِلِّ ” رَفَعنا ” حضور کا مداح سنا کے مدحتِ […]

ہو جائے جن کی سمت عطائے نبی کا رخ

کیوں وہ سوال کےلیے دیکھیں کسی کا رخ ؟ تشریف لائے مژدہِ جنت لیے وہ پاس دیکھا اداس حشر میں جب امتی کا رخ سینے سے جس نے آپ کے غم کو لگالیا رہتا ہے اس کی سمت ہمیشہ خوشی کا رخ جوں دیکھتا ہے رب انہیں با شانِ "قَد نَرٰی ” کب دیکھتا ہے […]

بچھا ہے ہر طرف خوانِ محمّد

جہاں سارا ہے مہمانِ محمّد مُحافِظ جب ہے رحمانِ محمّد مُحرَّف کیوں ہو قرآنِ محمّد مرادوں کی ابھی کھل جائیں گرہیں مدد کر ! زلفِ پیچانِ محمّد ! طریقت کیا ہے؟ حالِ مصطفائی شریعت کیا ہے ؟ فرمانِ محمّد ہے جن سے رات دن کو فیض حاصل وہ زلف و رُوئے تابانِ محمّد اٹھے گا […]