چمکا خدا کے نُور سے غارِ حرا کا نُور

سارے جہاں پہ چھا گیا نُورِ خدا کا نُور آئے نگاہِ ناز میں بدّو جو آپ کی اُن کو عطا کیا گیا فہم و ذکا کا نُور امراض قلب و روح کے ہوں یا بدن کے ہوں اسمِ کرم سے آپ کے پائیں شفا کا نُور جس کو ملی شفاعتِ شافع میانِ حشر سمجھو کہ […]

منشی پریم چند کا یومِ پیدائش

آج اردو ادب کے معروف افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اور ناول نگار منشی پریم چند کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 31 جولائی 1880ء – وفات: 8 اکتوبر 1936ء) —— پریم چند سنین کے آئینہ میں —— ۱۸۸۰ء : پیدائش ، اصل نام دھنپت رائے، چچا نے نام رکھا پریم چند، ابتدائی قلمی نام نواب […]

سبطِ حسن کا یومِ پیدائش

آج نامور ترقی پسند دانشور، صحافی اور ادیب سید سبطِ حسن کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 31 جولائی 1912ء – وفات: 20 اپریل 1986ء) —— سبطِ حسن 31 جولائی، 1912ء کو اعظم گڑھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے جہاں ان کے ساتھیوں میں علی سردار جعفری، […]

دانیال طریر کا یوم وفات

آج معروف شاعر دانیال طریر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 24 فروری 1980ء- وفات: 31 جولائی 2015ء) —— دانیال طریر 24 فروری 1980ء کو لورالائی (بلوچستان) میں پیدا ہوۓ۔ نامور ادیب اور دانش ور رب نواز مائل ان کے تایا تھے ۔ ان کے چچا محمود ایاز اردو اور پشتو کے مقبول شاعر ہیں۔ اردو […]

اے قدیرِ قدرتِ بیکراں مجھے اذنِ عرضِ سوال دے

یہ جو شمسِ قہر ہے اوج پر اسے تُو ہی حکمِ زوال دے تری خلق ہیں سبھی خشک و تر تو ہی حکمراں ہے جہان پر ترے تحتِ امر ہیں بحر و بر مری مشکلات کو ٹال دے تجھے واسطہ ہے حبیب کا تری رحمتوں کے نقیب کا ہے مرا غنیم عجیب سا مجھے حوصلہ […]

’’الٰہی مُشکلوں میں سب کے دل کا آسرا تُو ہے‘‘

پڑی ہے جب کوئی مشکل ، مرا مُشکل کُشا تُو ہے تُجھے محبوب ہے بندوں کا تُجھ سے ہی طلب کرنا اگرچہ مشکلیں بندوں کی مولا جانتا تُو ہے ترے محبوب کے در پر تبھی دامن پسارا ہے کہ تُو مُعطی وہ قاسم ہے سبھی کرتا عطا تُو ہے تِرا فرمان ہے مولا !، نہ […]

توُ ربِ دو جہاں ہے سارے جہاں ہیں تیرے

ذرے سے آسماں تک سب حمد خواں ہیں تیرے انسان ہی نہیں ہیں حمد و ثنا کے داعی یہ جانور پرندے سب نغمہ خواں ہیں تیرے بدلے ہوئے یہ موسم رنگوں کی یہ بہاریں کلیاں یہ بیل بوٹے یہ گلستاں ہیں تیرے تیری عنایتوں کا کب ہوسکے احاطہ یہ قلب و روح تیرے یہ جسم […]

پڑھ کر درودِ پاک ، ثنا کی طرف گیا

’’ذکرِ نبی سے ذکرِ خدا کی طرف گیا‘‘ الفت مرے رسول سے ، دارین کی فلاح ہے سُرخرو جو اہلِ وفا کی طرف گیا سدرہ سے آگے روحِ امیں جا نہیں سکے میرا رسول عرشِ عُلٰی کی طرف گیا زُلف و جمال و اَوج ترا دیکھ کر ، خیال لیل و نہار و ارض و […]

آیا غلام شاہِ دنیٰ کی نگاہ میں

بھر سی گئی ہے روشنی بختِ سیاہ میں تشنہ لبی ازل سے جو آنکھوں میں تھی بسی بجھنے لگی ہے وصلِ مدینہ کی چاہ میں طوفانِ رنج و غم میں گھرا تھا کہ دفعتًا رحمت نے تیری لے لیا اپنی پناہ میں اب دامنِ مراد مدینے میں بھر گیا ’’میں خالی ہاتھ آیا تھا اس […]