بلا سبب تو نہیں ہے کھلا دریچۂ خیر

صبا نے دل کو سنایا کسی کا گفتۂ خیر ریاضِ جاں میں انہی سے کھلے ہیں خیر کے گل دل و نگاہ انہی سے بنے حدیقۂ خیر بچھا کے بیٹھے ہیں آنکھیں کہ ہو گا ان کا گزر چمک رہا ہے امیدوں سے دل کا خیمۂ خیر گزر رہی ہے جو بادِ نسیم دھیرے سے […]

صورت ہے تیری فجر کی تنویر یا نبی

سیرت ہے تیری خیر کی تکثیر یا نبی شمس و ضحٰی ہے چہرۂ پُر نور نُورِ علم عفو و کرم ہے لیل کی تفسیر یا نبی منکر بھی تیرے دین کا کرتے ہیں اعتراف کیسی ہے تیرے خلق کی تا ثیر یا نبی تیری نگاہِ نور کے صدقے نکل پڑی پتھر دلوں سے خیر کی […]

ہر نعت تری لفظوں کی تجمیل ہے آقا

ہر نعت تری حرفوں کی تجلیل ہے آقا ہیں سارے ثناگر ترے حسّاں کی روش پر ہر نعت ترے حکم کی تعمیل ہے آقا سوچیں تو ترا وصف جو لکھیں تو تری نعت کیا نعت نگاروں کی یہ تبجیل ہے آقا مدحت کا عطا کیجیے نایاب طریقہ لفظوں سے کہاں نعت کی تشکیل ہے آقا […]

وہ کرم بھی کیا کرم ہے وہ عطا بھی کیا عطا ہے

جو گدا کو ڈھونڈتی ہے وہ سخا بھی کیا سخا ہے وہ طلب بھی کیا طلب ہے جو قبول بے سبب ہے جسے عفو خود چھپا لے وہ خطا بھی کیا خطا ہے تیرے بولنے سے پہلے جسے رب قبول کر لے میں فدا تری دعا کے وہ دعا بھی کیا دعا ہے جو لٹا […]

مشکل ہوئی اب جینے کی تدبیر شہِ دیں

ہے آپ کے ہاتھوں ہی میں تقدیر شہِ دیں نفرت ہے عداوت ہے تکبّر ہے حسد ہے معدوم ہوئی خُلْق کی توقیر شہِ دیں ہو جائے جو ابرو کا سکوں بار اشارہ کٹ جائے گی آلام کی زنجیر شہِ دیں کیوں قتل ہوئے سامنے بچوں کے وہ اپنے کیا ظلم ہے یہ خون کی تحریر […]

رہبر ہے رہنما ہے سیرت حضور کی

منزل ہے راستہ ہے سیرت حضور کی آدابِ زندگی کی روشن کتابِ جاں تحریرِ دلکشا ہے سیرت حضور کی اک جہدِ مستقل کا پیہم نصابِ زیست ہمّت فزا ادا ہے سیرت حضور کی مہر و وفا، مروّت، بندہ نوازیاں بندوں کا آسرا ہے سیرت حضور کی سچّائی ، سادگی و ایفائے عہد سب عظمت کی […]

اب جائے کہاں اُمّتِ دلگیر نبی جی

کام آتی نہیں کوئی بھی تدبیر نبی جی مشکل پہ ہے مشکل تو مصیبت پہ مصیبت اس عُسر میں ہو صورتِ تیسیر نبی جی حالات ہوئے جاتے ہیں ابتر سے بھی اخرب للّٰہ کوئی صورتِ تعمیر نبی جی مجبور ہے محصور ہے وہ کرب و بلا میں ہے خون میں ڈوبا ہوا کشمیر نبی جی […]

سانسوں میں بس گیا ہے ترا نام یا نبی

دھڑکن میں گونجتا ہے ترا نام یا نبی کیسی خیامِ جاں میں یہ مہکار ہے مچی خوشبو ئیں بانٹتا ہے ترا نام یا نبی روشن ہیں جس سے ساری ہی راہیں حیات کی خورشیدِ نُور زا ہے ترا نام یا نبی رہتا ہے جیسے کوئی مرے دل کے آس پاس وحشت میں آسرا ہے ترا […]

ترا قرآن تری ذات کی تصویرِ مبیں ہے

تری سیرت ترے قرآن کی تنویرِ مبیں ہے ترا قرآن تری سیرتِ اطہر کا قصیدہ تری سیرت ترے قرآن کی تفسیرِ مبیں ہے ترا قرآن ترے خلق کی تابندہ روایت تری سیرت ترے قرآن کی تعبیرِ مبیں ہے ترا قرآن تری مہر و محبت کی حکایت تری سیرت ترے قرآن کی تاثیرِ مبیں ہے ترا […]

ساغر صدیقی کا یوم وفات

آج معروف شاعر ساغر صدیقی کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 1928ء – وفات: 19 جولائی 1974ء) —— ساغر صدیقی نے ایک مرتبہ کہا تھا: میری ماں دلی کی تھی، باپ پٹیالے کا، پیدا امرتسر میں ہوا، زندگی لاہور میں گزاری! میں بھی عجیب چوں چوں کا مربّہ ہوں” اس قول میں صرف ایک معمولی […]