نعت ہی نعت جو قرآن کے ادراک میں ہے

نعت ہی نعت جو پہنائیء افلاک میں ہے اک تری نعت کہ جو مجلسِ میثاق میں تھی اک تری نعت کہ جو خطبۂِ لو لاک میں ہے من کا صحرا بھی ہوا تیری عطا سے سیراب ایک سوتا ہے کہ پھوٹا دلِ صد چاک میں ہے تیری یادوں سے مہکتا ہے ریاضِ جاں بھی تیری […]

لازم ہے شہرِ ناز میں جائے تو جب اے دل

جائے بصد نیاز بشرطِ ادب اے دل خواہش ، خیال ، آرزو ، باقی نہ کچھ رہے اک خود سپردگی ہو وہاں بے طلب اے دل منظر وہ حسنِ دید کا ٹھہرا رہے سدا پھر مُو بہ مُو بھی آنکھ ہو دیکھے جو سب اے دل سانسوں سے میں درود کا وردِ دروں کروں مہکے […]

کیف و لطف و سرور کی باتیں

واہ میرے حضور کی باتیں پھول کلیوں کی حسن آرائی جیسے ان کے ظہور کی باتیں حسن، نزہت، جمال ، رعنائی اُن کی رنگت کی نور کی باتیں چشمِ ما زاغ دیکھتے ہی رہے وہ جو کرتے تھے طُور کی باتیں اُن کے قدموں کی فیض ارزانی اوجِ فہم و شعور کی باتیں اُن کے […]

کیا حسنِ سخا جانِ سخا دستِ کرم ہے

کیا حسنِ عطا جانِ عطا دستِ کرم ہے لایا ہوں خطاؤں سے بھری فردِ عمل میں آقا جو خطا پوش ترا دستِ کرم ہے ہر دکھ کی دوا اور شفا پائی ہے میں نے مجھ کو بھی ترا دستِ شفا دستِ کرم ہے ٹھنڈک بھی عجب سی ہے تو خوشبو بھی عجب سی کونین میں […]

تیرے لفظوں میں کیا بلاغت ہے

تیری باتوں میں کیا فصاحت ہے شہد گھلتا ہے آج بھی منہ میں تیری یادوں میں کیا حلاوت ہے فکر ، فہم و شعور روشن ہیں تیرے قرآں میں کیا ہدایت ہے دونوں عالم کا خوش نما منظر حسنِ محبوب کی عنایت ہے لفظ ومعنیٰ کی آبرو ساری تیری گفتار کی بدولت ہے تیرے رُخِ […]

جب کرم بار آپ ہوتے ہیں

رنج راحت شمار ہوتے ہیں آنکھ بھی رات دن برستی ہے وہ بھی دل کا قرار ہوتے ہیں بے قراری کمال ہوتی ہے جس میں جلوے ہزار ہوتے ہیں ان کے آنے کی دیر ہوتی ہے کو بہ کو لالہ زار ہوتے ہیں ابنِ سمرہ کو چاند سے بڑھ کر ان کے روشن عذار ہوتے […]

جمال سارا ہے اس کی اترن کہ جانِ حسن و جمال ہے وہ

کمال سارا اسی کا صدقہ کہ اصلِ فضل و کمال ہے وہ حسین تر ہے اسی کا اُسوہ جمیل تر ہے اسی کا قدوہ ادائیں اس کی سراپا خُوبی کہ روحِ حسنِ خصال ہے وہ کلامِ ربیّ کی ندرتوں سے عیاں ہے حسنِ کلام اس کا خدا کےلہجے میں بولتا ہے کہ ایسا قُدسی مقال […]

اور کس نے خیال رکھا ہے

مجھ کو رحمت نے پال رکھا ہے مار دیتے یہ غم زمانے کے تم نے آقا سنبھال رکھا ہے نام ان کا لبوں پہ ہے پیہم اور مشکل کو ٹال رکھا ہے آتی ہے طیبہ سے ہوا ٹھنڈی جس نے ہم کو بحال رکھا ہے ان کی مدحت کے فیض نے نوری مصرع مصرع اجال […]

کنور مہندر سنگھ کا یوم وفات

آج معروف شاعر کنور مہندر سنگھ بیدی سحر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 9 مارچ 1908ء – وفات: 18 جولائی 1992ء) —— کنور مہندر سنگھ بیدی 9 مارچ 1908ء کو دہلی انڈیا میں پیدا ہو ئے پندره سال کی عمر سے شعرکہنا شروع کر دیا تھا .اردو اکادمی دہلی سے اس کے قیام کے زمانے […]

خالدہ حسین کا یومِ پیدائش

آج معروف پاکستانی نقاد و افسانہ نگار اور ناول نگار خالدہ حسین کا یومِ پیدائش ہے ۔ (18 جولائی 1937ء – 11 جنوری 2019ء) —— ان کی پیدائش 18 جولائی 1937 کو لاہور میں ہوئی۔ ان کا پیدائشی نام خالدہ اصغر تھا۔ خالدہ نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بی اے کیا، اس کے […]