حمد خدا کا حق ہے خاص ہو تو خدا کے واسطے

اوروں کو مستحق نہ تم سمجھو خدا کے واسطے حمد کی چاہیے ، حمد خدا کی چیز ہے سوچو اگر ہے تم کو عقل ، سمجھو اگر تمیز ہے حمد و ثنا کا مستحق اس کے سوا کوئی نہیں ایک خدا ہے بس وہی اور خدا کوئی نہیں مدح کسی کی بھی کرو ، وہ […]

رسول حق سبب خلقت دوعالم تھے

جہاں ظلم میں اک رحمت مجسم تھے ہر آدمی کے لیے زخم دل کا مرحم تھے کرم کا بحر تھے لطف و عطا کا زم زم تھے ستمگروں کو تحمل کی حد دکھاتے تھے وہ ظلم کرتے تھے ان پر، یہ مسکراتے تھے ہوئے تھے ظلم میں کچھ اہل ظلم یوں بے باک طرح طرح […]

خود کو ہم آپ بھی یہ روگ لگانے لگ جائیں

جو ملے ہنس کے اُسے دل میں بسانے لگ جائیں کیا ستمگار ہیں جو مہر و محبت کے چراغ خود ہی روشن بھی کریں خود ہی بجھانے لگ جائیں یہ سمجھ لو کہ غمِ ہجر کا موسم ہے قریب لوگ جب تم سے بہت پیار جتانے لگ جائیں کوئی دو چار قدم بھی جو چلے […]

وار دنیا کا چل نہ جائے کہیں

تو بھی ہم سے بدل نہ جائے کہیں وہ پشیماں تو لازماََ ہو گا شوق کی عمر ڈھل نہ جائے کہیں اے غمِ یار تیری عمر دراز میری آہوں سے جل نہ جائے کہیں چُپ تو بیٹھے ہیں سامنے اُس کے کوئی آنسو نکل نہ جائے کہیں اُس نے وعدہ کیا کل آنے کا کل […]

کچھ اس ادا سے کچھ ایسے ہنر سے اترے گا

کہ عمر بھر نہ وہ قلب و نظر سے اترے گا عروج پر ہے تمازت دکھوں کے سورج کی نجانے کب یہ مرے بام و در سے اترے گا نجانے ختم ہو کب بے جہت سفر یارو نجانے بوجھ یہ کب اپنے سر سے اترے گا مرے خیال میں یہ انتہائے گریہ ہے اب اس […]