دل آج مرا منہمکِ کارِ ثنا ہے

اس بندۂ عاجز پہ یہ احسانِ خدا ہے لاریب کہ جس روز سے یہ چاند چڑھا ہے ظلمت کی قبا چاک ہے بارانِ ضیا ہے از قولِ ” لَقَد مَنَّ ” پتہ مجھ کو چلا ہے بعثت شہِ کونین کی اک خاص عطا ہے ظلمت کدۂ دہر میں وہ شمعِ ہدیٰ ہے ہر طالبِ منزل […]

سرتاجِ انبیاء ہو شفاعت مدار ہو

محبوبِ رب ہو رحمتِ پروردگار ہو ختم الرسل ہو صاحبِ عالی وقار ہو تم اول الشرف شہِ فرخ تبار ہو دنیائے شش جہات کے تم تاجدار ہو ساری حقیقتوں کے تم آئینہ دار ہو تم مرکزِ عنایتِ پروردگار ہو کامل تمہیں ہو اور زِ ہر اعتبار ہو میدانِ کارزار کے تم شہ سوار ہو را […]

صد امتنان و فضلِ خدائے کریم ہے

میری زباں پہ مدحِ رسولِ کریم ہے وہ خوبرو ہے صاحبِ خلقِ عظیم ہے فطرت میں ہے سلیم، طبیعت حلیم ہے اس بات پر گواہ خدائے علیم ہے مومن کے واسطے وہ رؤف و رحیم ہے نازل ہوئی جو ان پہ کتابِ حکیم ہے حکمت کے موتیوں کا خزانہ عظیم ہے عرشِ عظیم جو کہ […]

حسن و خوبی کا نمونہ ہے وہ حق بیں، دلجو

پاک دل، پاک نظر، نرم زباں، آئینہ رو زلفِ شب رنگ میں اس کی جو رچی ہے خوشبو ایسی عنبر میں کہاں ہے نہ بہ مشکِ آہو لبِ لعلینِ شہِ طیبہ ہیں مثلِ یاقوت مثلِ ناوک ہے مژہ تیغِ دو دم ہیں ابرو ‘حسنِ یوسف، دمِ عیسیٰ، یدِ بیضا داری’ جامعِ وصف و کمالات ہے […]

رشید امجد کا یومِ وفات

آج ممتاز ادیب ، فکشن نگار ، افسانہ نگار ، نقاد اور دانشور ڈاکٹر رشید امجد کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 5 مارچ 1940ء – وفات: 3 مارچ 2021ء) —— اردو کے نامور افسانہ نگار رشید امجد کا اصل نام اختر رشید تھا، 5 مارچ 1940ء کو سری نگر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔ […]

میاں بشیر احمد کا یومِ وفات

آج تحریک پاکستان کے رہنما، شاعر اور ادیب میاں بشیر احمد کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 29 مارچ 1893ء – وفات: 3 مارچ 1971ء) —— تحریک پاکستان کے مشہور رہنما ، شاعر اور ادیب میاں بشیر احمد 29 مارچ 1893ء کو باغبان پورہ لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جسٹس میاں شاہ دین ہمایوں […]

لطف اللہ خان کا یومِ وفات

آج ممتاز ادیب اور مشاہیر لطف اللہ خان کی تاریخ وفات ہے (پیدائش: 25 نومبر 1916ء – وفات: 3 مارچ 2012ء) —— لطف الله خان پاکستان کےمشہورمصنف ، کلکٹر ، آرکائیوسٹ تھے۔ آپ پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے نامور فنکاروں ، شاعروں ، مصنفین اور دیگر نامور شخصیات کی آواز کی ریکارڈنگ کے نایاب مجموعہ […]

سعید احمد اختر کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر سعید احمد اختر کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 3 مارچ 1933ء – وفات: 20 اگست 2013ء) —— ۳ مارچ ۱۹۳۳ء کو عید کے دن پشین میں پیدا ہونے والے سعید احمد اختر کا نام بھی اسی مناسبت سے رکھا گیا تھا کہ سعید مبارک کو کہتے ہیں اور اختر پشتو میں عید […]

لوٹتا ہوں مدحتِ شاہِ مدینہ کے مزے

عمر تا آخر مری یا رب اسی صورت کٹے پیکر اپنی رحمتوں کا ڈھال کر اللہ نے ابنِ عبد اللہ بھیجا اپنے بندوں کے لئے کج روی، حق پیروی دونوں نشاں زد کر دیئے اس نے واضح کر دیئے سب خیر و شر کے راستے بھر کے سینوں میں حرارت جذبۂ ایمان کی کر دیئے […]

میں ہوں نغمہ سنجِ ثنائے نبی

مرے دل میں ہے موجزن سرخوشی کسی بھی سخنور سے کب ہو سکی ثنائے محمد کما ینبغی زِ سر تا قدم عالمِ دلکشی حسیں ہے وہ اپنی مثال آپ ہی نہ پوچھیں کہ سیرت ہے کیا آپ کی خوشا ہو بہو ہے وہ قرآن ہی وہ آنکھیں ہیں مخمور من موہنی جو دیکھے تو سرمست […]