کرنل شفیق الرحمن کا یوم وفات

آج معروف مزاح نگار کرنل شفیق الرحمن کا یوم وفات ہے (پیدائش: 9 نومبر 1920ء – وفات: 19 مارچ 2000ء) —— کرنل شفیق الرحمن 9 نومبر 1920 کو کلانور مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ کرنل شفیق الرحمن کے والد کا نام عبد الرحمن تھا۔ انہوں نے ایم بی بی ایس (پنجاب) ڈی پی ایچ (اڈنبرا۔ […]

شوکت سبزواری کا یوم وفات

آج ممتاز ماہر لسانیات، نقاد اور محقق ڈاکٹر شوکت سبزواری کا یوم وفات ہے پیدائش: 13 اکتوبر 1908ء میرٹھ، برطانوی ہندوستان وفات: 19 مارچ 1973ء (عمر 64 سال) ——۔۔۔ ڈاکٹر شوکت سبزواری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق اور شاعر تھے جو اپنی کتابوں اردو لسانیات، اردو قواعد اور […]

عہدِ وفا

تم مجھ کو بھلا دو ، جانے دو ہر وقت کی باتیں ختم ہوئیں وہ لطف کی راتیں ختم ہوئیں جیسے برساتیں ختم ہوئیں رُت آتی جاتی رہتی ہے یوں وقت کی دھارا بہتی ہے آخر دنیا دکھ سہتی ہے مجھکو بھی یونہی غم کھانے دو تم مجھ کو بھلا دو ، جانے دو تم […]

صدائیں آ رہی ہیں کچھ گُلوئے نیم بسمل سے

کوئی سُن کر یہ افسانہ کہیں کہہ دے نہ قاتل سے کبھی اک اشکِ خوں گشتہ ، کبھی اک آہِ افسردہ نکل آئے ہیں دل کے راز کس کس رنگ میں دل سے نظامِ عالمِ الفت کہیں برہم نہ ہو جائے ذرا کچھ سوچ کر ہم کو اٹھانا اپنی محفل سے مآلِ لذتِ آزار ہیں […]

کعبہ جانا لاحاصل ، ناحق دِیر پرستی ہے

چشمِ بصیرت وا ہے اگر ، کعبہ دل کی بستی ہے بھول بھی جاؤ جانے دو میری وفا اور اپنی جفا تم پر کیا الزام مرے شوق کی کوتاہ دستی ہے رات کی تاریکی میں جب یاد کسی کو کرتا ہوں دل کے ظلمت خانے میں اک بجلی سی ہنستی ہے اک پیری صد عیب […]

ان سے مل کر بچھڑی نظریں بن کے مقدر پھوٹ گیا

اُن کے ہاتھوں کھیل میں آخر دل کا کھلونا ٹوٹ گیا افسانہ ہے جلوۂ ساقی ، ہائے کہاں اب بادۂ ساقی کش مکشِ اندوہِ وفا میں ہاتھ سے ساغر چھوٹ گیا غنچے چٹکے دیکھ نہ پائے ، پھول کھلے سب نے دیکھے گلشن گلشن عام ہے شہرت کلیوں کا دل ٹوٹ گیا دورِ بہاراں آئے […]

جلوؤں کا تصادم کیا کہیے ، یوں شعلہ و شبنم ہوتا ہے

ہے درد دوائے الفت بھی اور غم کا ہمدم ہوتا ہے تم عشق مجھے سمجھاتے ہو ، میں جانتا ہوں میں مانتا ہوں تعبیر ہے جس کی رنج و الم ، وہ خواب یہ ہمدم ہوتا ہے ساحل پہ کھڑے ہیں حیرت سے جو ان کو خبر کیا طوفاں کی ان بے چاروں کا حسرت […]