حاضری بارِ دگر ہو جائے گی

دیکھنا اُن کی نظر ہو جائے گی وصل کی اجلی سحر ہونے کو ہے ہجر کی شب مختصر ہو جائے گی حالِ دل کہنے سے، یکسر بیشتر میرے آقا کو خبر ہو جائے گی زندگی وہ زندگی ہو گی، کہ بس کوئے جاناں میں بسر ہو جائے گی آپ کا رخ حشر میں ہوگا جدھر […]

دل کی دہلیز پر قدم رکھا

اُس نے کتنا مِرا بھرم رکھا اِک دُعائے شکستہ حرف کو بھی اُس کی بخشش نے محتشم رکھا پاسِ آدابِ دید تھا واللہ آنکھ پتھر تھی، دل کو نم رکھا خود خطاؤں نے آنکھ جھپکا دی اُس نے پیہم مگر کرم رکھا سوچتا ہوں مدینہ بستی میں رب نے کیا کیا نہیں بہم رکھا رُخ […]

چوم آئی ہے ثنا جُھوم کے بابِ توفیق

کس سے ممکن ہے کرے کوئی حسابِ توفیق اذن رہتا ہے تری نعت کا ہر سانس کے ساتھ پڑھتا رہتا ہوں مَیں دن رات نصابِ توفیق پیش منظر میں ہے خوشبوئے مجسم پیہم کھِل اُٹھا ہے مرے آنگن میں گلابِ توفیق اِک تری نعت تری شان کے لائق آقا غارِ ادراک پہ نازل ہو کتابِ […]

حبس کے شہر میں اِک تازہ ہَوا کا جھونکا

بخدا نعت ہے بس اُن کی عطا کا جھونکا صحنِ احساس میں کھِل اُٹھتے ہیں رنگین گلاب دل دریچے سے جو آتا ہے ثنا کا جھونکا درِ ایجاب و کرم کھول گیا ہے یکسر مغفرت تھامے ہوئے اُن کی رضا کا جھونکا تیرگی قریۂ احساس میں در آئی ہے اے خدا بھیج مدینے کی ضیا […]

رحمت کے موسموں کے پیمبر حضور ہیں

بخشش ، کرم ، عطا کے سمندر حضور ہیں دُنیائے ہست و بود تھی امکانِ ہست و بود ایقاں نواز نور کے پیکر حضور ہیں جذبوں نے حرفِ شوق کے سارے سخن لکھے لیکن فصیلِ نعت سے اوپر حضور ہیں آتے رہے چراغ بہ کف منزل آشنا سب رہبروں کے آخری رہبر حضور ہیں جاں […]

اُبھر رہی ہے پسِ حرف روشنی کی نوید

کہ تیری نعت ہے سرکار زندگی کی نوید اُداس لمحوں میں رہتی ہے ساتھ ساتھ مرے ہے بے کلی میں تری یاد اِک خوشی کی نوید حدیثِ قولی ہو، فعلی ہو یا کہ تقریری زمانہ ان سے ہی لیتا ہے آگہی کی نوید نثار شان و شرف پر ترے کہ جن کے سبب غلام جسم […]

جائے تسکین ہے اور شہرِ کرم ہے، پھر بھی

جائے تسکین ہے اور شہرِ کرم ہے ، پھر بھی خلد ، صحرائے مدینہ سے تو کم ہے ، پھر بھی گو گرفتارِ معاصی ہے سرشتِ نادم ظلِ الطاف تو ہر وقت بہم ہے ، پھر بھی عشق پڑھ پڑھ کے ترے چہرۂ دلکش کا نصاب حسن بڑھ بڑھ کے تری زلف کا خَم ہے […]

ہاتھ میں تھامے ہوئے اُن کی عطا کا دامن

رشکِ ایجاب ہوا حرفِ دُعا کا دامن اُن کے تذکار سے مانوس ہے دل کی دھڑکن اور دھڑکن سے ہے مربوط وفا کا دامن جب بھی سوچوں سے اُلجھتا ہے ہوس کا سورج سایہ کرتا ہے مرے سر پہ ثنا کا دامن کیا خبر کون سی ساعت میں بُلاوا مہکے عرضیاں تھام کے بیٹھا ہے […]

شہرِ امکان میں وہ ساعتِ حیرت آئے

لفظ سوچوں تو لبوں پر تری مدحت آئے پورے احساس میں کھِل اُٹھیں بہاریں جیسے دل دریچے سے تری یاد کی نکہت آئے ساتھ رکھتا ہوں ترے خواب میں آنے کا یقیں قریۂ جان میں تنہائی سے وحشت آئے جادۂ شوق پہ رنگوں کی دھنک آرائی بہرِ ترحیب سلامی لئے طلعت آئے سارے امکان کریں […]

جاں نثار اختر کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور گیت کار جاں نثار اختر کا یوم پیدائش ہے۔ (ولادت: 18 فروری 1914ء – وفات: 19 اگست 1976ء) —— مشہور اردو شاعر اور گیت کار جاں نثار اختر 18 فروری 1914 کو بھارت کے شہر گوالیار (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے۔ بیسویں صدی کے عظیم اردو غزل اور نظم گو شاعروں […]