رسول پاک کے جتنے بھی ماہ پارے ہیں

قسم خدا کی وہ سب جان و دل ہمارے ہیں درِ رسول کے ذروں کو دیکھ کر یہ لگا یہ ذرے ذرے نہیں آسماں کے تارے ہیں کچھ اور اُن کے سوا میرے پاس ہے ہی نہیں نبی کی یاد میں دن رات جو گزارے ہیں جمال و حسن کا پیکر ہے شہر شاہِ امم […]

سلیم احمد کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب،کالم نگار، ڈرامہ نگار اور شاعر سلیم احمد کا یومِ پیدائش ہے اردو زبان میں ایسے شاعر اور ادیب کم ہی گزرے ہیں جنہوں نے خود کو ادب کے لئے اس طرح وقف کردیا ہو کہ کبھی کبھی دھوکا ہونے لگتا ہو کہ وہ گوشت پوست سے بنے ہوئے انسان نہیں بلکہ مجسمہ […]

ہری ونش رائے بچن کا یوم پیدائش

آج ہندی کے ممتاز شاعر ہری ونش رائے بچن کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 27 نومبر، 1907ء- وفات: 18 جنوری، 2003ء) ———- ہری ونش رائے بچن ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد تھے۔ ہری ونش رائے بچن اتر پردیش میں الہ آباد کے قریب پرتاب نگر میں […]

کبھی رونا کبھی ہنسنا کبھی کچھ التجا کرنا

ہمارا کام ہے دن رات ذکر مصطفیٰ کرنا مدینے کی فضا میں آخری سانسیں عطا کرنا بس اتنا کام میرا ، میرے آقا کے خدا کرنا لگانا اپنی آنکھوں سے مقدر سے جو مل جائے پھر اے دل میرے پیارے دل طواف نقش پا کرنا اتر جانا ہمارا کام ہے ان کے اشارے پر اور […]

یہ آرزو ہے اُجالا ڈگر ڈگر پہ رہے

ترا چراغ کرم طاق ہر نظر پہ رہے چلے جو قافلۂ شوق جانب طیبہ غبار بن کے مرا دل بھی رہ گذر پہ رہے خزاں کا دور نہ آئے کبھی گلستاں میں بہار مدحت سرکار ہر شجر پہ رہے فلک پہ مہر جہاں تاب ہو نہ ہو لیکن نشانِ داغ غم مصطفیٰ جگر پہ رہے […]

اے دل مدینہ آگیا باہر نکل کے آ

ممکن نہیں ہے آنا تو اشکوں میں ڈھل کے آ اے باد صبح ! گلشن ذکر رسول میں چہرے پہ رنگ عشق شہ دیں کے مل کے آ لغزش روا نہیں ہے یہاں، اے مرے جنوں! یہ شہر شاہ کون و مکاں ہے ، سنبھل کے آ میری جبیں بھی کرتی ہے مدت سے انتظار […]

اے خدائے ہر دوعالم بہر حسان رسول

میں بھی ہو جاؤں دل و جاں سے ثنا خوانِ رسول رحمت باری انہیں کے ساتھ رہتی ہے مدام دل سے ہو جاتے ہیں لوگو جو غلامانِ رسول کس طرح کوئی گھٹا سکتا ہے ان کی عظمتیں جب بڑھاتا ہے خدائے پاک خود شانِ رسول کاش مل جائے ہمیں بھی باریابی کا شرف کاش طیبہ […]

ہر اک سانس وقف ثنائے نبی ہے

مری زندگی اب مری زندگی ہے مرا دل بھی گنجینۂ آگہی ہے زباں پر فقط یا نبی یا نبی ہے مدینے کی گلیوں کو سوچا تھا میں نے ابھی تک مرے ذہن میں روشنی ہے نظر میں ہے نقش کف پائے آقا خود اب میری منزل مجھے ڈھونڈتی ہے رسولِ دوعالم کی ہے آمد آمد […]

بجز ان کے نہ آیا کوئی محبوب خدا بن کر

محمد مصطفیٰ ہو کر، امام الانبیا بن کر چلو چلتے ہیں سوئے شہر طیبہ بے نوا بن کر تمنا ہے کہ مانگیں بھیک آقا کے گدا بن کر مرادیں اپنی پاتے ہیں جنہیں آقا بلاتے ہیں سبھی پر رحمتیں آقا کی ہوتی ہیں عطا بن کر بحمد اللہ قسمت لے کر آئی ان کی چوکھٹ […]

کرم نبی کا چمک رہا ہے ہنوز ماہِ تمام جیسا

جہاں میں کوئی نہ آئے گا اب ہمارے خیرالانام جیسا زمانے بھر میں کسی کا ایسا ادب ہوا ہے نہ ہو سکے گا اک ایک ساعت کرے ہے میرے رسول کا احترام جیسا گداگرِ راہِ عام ہم ہیں ہماری کیا حیثیت ہے لوگو ! نبی کے در پر ہے تاجدارِ جہاں بھی ادنیٰ غلام جیسا […]